نیا سیکھنا زندگی بھر کی ایک
ویسی ہی ضرورت ہے جیسے کہ کھانا پینا سونا جاگنا کمانا اور ملنا ملانا
انسان کی جسمانی نفسیاتی اور معاشرتی بقاء کی ضرورت ہے۔ عام طور پر کچھ
سیکھنے یا پڑھنے کو اس طرح سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ صرف کم عمر لوگوں کا کام
ہے۔ جب آپ بڑے ہو جاتے ہیں تو آپکو سیکھنے کی ضرورت نہیں اور سیکھنا ضروری
نہیں۔
سوال یہ ہے کہ سیکھا کیا جائے۔۔۔۔۔۔ بہت سے لوگ پینٹنگ کے شوقین ہوتے ہیں
تو کچھ کمپیوٹر سوفٹ وئرز میں دلچسپی اشد رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ کچھ لوگ کوکنگ
کے شوقین ہوتے ہیں کچھ لوگ گٹار یا وائلن بجانا سیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔تو
کچھ لوگ انٹرئر ڈیزائننگ یا ڈریس ڈیزائننگ کی چیزوں میں بے حد دلچسپی رکھتے
ہیں۔
زندگی میں شوق کو ہی ساری زنگی پر محیط کر لینا اکثر تعلیم روزگار یا دیگر
ذمہ داریوں کی وجہ سے ممکن نہیں ہوتا۔ سو ایک تو یہ کہ زندگی کے باقی کاموں
کے ساتھ آپ اپنے شوق کی صلاحیت سیکھنے پر محنت کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ
آجکل کورسز کی وجہ سے یہ بے حد آسان ہے کہ آپ اپنا شوق زندگی کے کسی بھی
مقام پر سیکھ کر یا اگر شوق پر ہی کام کر رہے ہیں تو اس میں مزید اضافہ کر
کے تسکین پا سکتے ہیں۔ ایک چیز یہ بھی ہے کہ آن لائن کورسز کچھ ادائیگی کے
بعد سکھاتے ہیں اور کچھ میں تو آُ پ بغیر ادائیگی کئے انٹرنیٹ کی مدد لے کر
سیکھ سکتے ہیں۔
مگر کچھ وجوہات ایسی ہیں کہ جن کی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ آُ پ کچھ نہ کچھ
سیکھتے اور کرتے ضرور رہیں۔
۱۔ انسان کا دماغ فطرت نے بنایا ایسا ہی ہے کہ جب تک اس میں کچھ نہ کچھ
ڈالتے رہیں یہ باکمال کام جاری رکھتا ہے اور چستیکا مظاہرہ کرے گا۔
۲۔ انسان کی نفسیاتی تسکین کے لئے اور اعتماد سازی کے لئے کچھ نیا سیکھنا
اشد ضروری ہے۔ کچھ نیا سیکھنا انسان کی صلاحیتوں میں ہی اضافہ نہیں کرتا
بلکہ یہ آپ کو پر اعتماد بھی بناتا ہے۔
۳۔ انسان کے اندر زندگی کی امنگ اور حرارت اسی صورت میں دوڑتی ہے جب وہ کچھ
نہ کچھ نیا سیکھ کر زندگی سے لطف و اندوز ہوتا رہتا ہے۔ کچھ نیا سیکھنا آُپ
کو تھکاتا نہیں بلکہ ذیادہ متحر ک بناتا ہے۔ آپ ذیادہ خوشی سے کام کرتے
ہیں۔ زندگی میں نیا پن رہتا ہے۔
۴۔ امیر بننے کے لئے بھِی ضروری ہے اگر آپ کامیاب لوگوں کا جائزہ لیں تو
اپنی عمر اور صلاحیتوں سے قطع نظر وہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھتے رہتے ہیں اور
کسی نہ کسی ٹریننگ کورس میں شامل رہتے ہیں۔ ظاہر ہے جب آپ کام بہتر سے
بہترین انداز میں کرنا سیکھ رہے ہوں گے تو آپ کو پیسے بھی ذیادہ اچھا کام
کرنے کے عوض اچھے ہی ملیں گے۔
۵۔ کامیابی کے مواقع آہستہ آہستہ کچھ نیا سیکھنے کی وجہ سے ہی کھلتے ہیں۔
جب آپ نئی جگی نئے لوگوں اور نئے ماحول میں ہوں گے تو نئی کامیابیاں آُپکی
صلاحیتوں کے مطابق ضرور دستک دیں گی۔
۶۔ بہت سے لوگ معاشر ے میں دوسروں سے ملنے اور بات کرنے سے جھجھکتے ہیں جب
آُپ نیا سیکھیں گے توآپ کے پاس نا صرف یہ کہ نئی معلومات اور تجربات ہوں گے
دوسروں کو بتانے کے واسطے بلکہ آپکے لوگوں سے تعلقات بھی اچھے ہوں گے کیوں
نکہ آپ میں اعتماد اور بہترین عزت نفس آپکو وہ خوشی اور انرجی سے گی جو
لوگوں سے ملنے کے لئے ضروری ہے۔
۷۔ اکثر زندگی میں شوق پر آپکو روزگار کو ترجیح دینی پڑتی ہے مگر اگر غم
روزگار کے ساتھ آپ اپنے شوق کےکام کو سیکھنا شروع کر دیں اور اس پر کام
کرنے لگیں تو ہو سکتا ہے شوق و دلچسپی ہونے کی وجہ سے ایک وقت آئے کہ شوق
آپ کے لئے روزگار کا انتظام کرنے لگے۔
۸۔ سیکھنے کا عمل زندگی کے دوسرے مصائب کی شدت کو کم کردیتا ہے کیونکہ جب
آپکے دماغ میں ایک خاص لگن و امنگ اپنے کام کے لئے موجود ہو تو آُپ کا دماغ
تو ایک وقت میں ایک ہی کام پر فوکس کر سکتا ہے۔
مگر کہنے کی بات صرف یہ ہے کہ سیکھیں ضرور تاکہ زندگی بوجھ نہ لگے کیونکہ
کچھ نہ کرنا ذیادہ بوجھ ہے۔ |