انسان جو کہ ابتدا میں غاروں میں رہائش پزیر تھا اور
آہستہ آہستہ اس کو احساس ہوا کہ زمین پر رہائش اختیار کرنا اس کے لیے زیادہ
سود مند ہےثابت ہوسکتا ہے سو غاروں سے نکل کر زمین پر بلند و بالا عمارات
تعمیر کی گئیں- لیکن پھر اس تعمیرات میں جدت آئی اور اسے منفرد انداز دینے
کے لیے اب انسان نے زمین کے اندر بھی رہائش اختیار کرنا شروع کر دی ہے-
یہاں چند حیرت انگیز زیر زمین گھروں کے بارے میں ذکر کیا جارہا ہے جو دنیا
کے مختلف ممالک میں تعمیر کیے گئے ہیں-
|
|
Villa Vals نامی یہ زیرِ زمین گھر سوئٹرز لینڈ کے علاقے Vals میں تعمیر کیا
گیا ہے- ایک پہاڑی چوٹی کے اندر تعمیر کردہ اس گھر کا باقاعدہ داخلی راستہ
ایک گودام کی طرف سے ہے جبکہ دوسرا راستہ چوٹی کے دوسری جانب سے زیرِ زمین
سرنگ سے ہے-
|
|
Arc House نامی یہ گھر نیویارک کے علاقے ایسٹ ہیمٹن میں واقع ہے- اس زیرِ
زمین گھر میں چار کمروں کے علاوہ ایک جم اور متعدد لیونگ روم ہیں- اس گھر
کا آدھے سے زیادہ حصہ زیرِ زمین تعمیر کیا گیا ہے-
|
|
اس زیرِ زمین گھر کو ارتھ ہاؤس کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ جنوبی افریقہ
کے علاقے سیول میں واقع ہے- آرکٹیکٹ Byoung Soo Cho نے یہ گھر گھنے جنگلات
اور چاولوں کے گھیت کے درمیان تعمیر کیا ہے- اس گھر میں دو بیڈروم٬ ایک
باتھ روم٬ کچن اور ایک لائبریری بھی موجود ہے-
|
|
اس گھر کو Cave House کا نام دیا گیا ہے اور اس گھر کے حالیہ رہائشی نے اسے
مشہور ویب سائٹ ای بے کی مدد سے تلاش کیا ہے- اس گھر میں ایک آفس اور تین
بیڈروم وہ بھی جیوتھرمل سسٹم کے ساتھ موجود ہیں-
|
|
یہ زیرِ زمین تعمیر کردہ گھر Cave House Gross کے نام سے جانا جاتا ہے اور
یہ سوئٹرز لینڈ کے علاقے Greifensee میں واقع ہے- اس گھر کے زیرِ زمین حصے
میں دو برآمدے اور بچوں کے لیے تین کمرے تعمیر کیے گئے ہیں-
|
|
Dutch Mountain نامی یہ زیرِ زمین تعمیر کردہ یہ گھر نیدر لینڈ کے علاقے
Huizen میں واقع ہے- اس گھر کے ارد گرد موجود درخت اسے لوگوں کی نظروں سے
پوشیدہ رکھتے ہیں- اس گھر کا بیرونی حصہ انتہائی مختصر دکھائی دیتا ہے جبکہ
اندرونی حصہ انتہائی خوبصورت ڈیزائن سے آراستہ ہے-
|
|
Pachacamac نامی یہ عجیب و غریب گھر پیرو کے علاقے Pachacamac میں واقع ہے-
یہ گھر انکا تہذیب کے باقیات سے صرف 60 میل کے فاصلے پر تعمیر کیا گیا ہے-
اس جگہ نہ بجلی کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی واٹر سیوریج کا کوئی نظام موجود
ہے-
|
|
یہ زیرِ زمین گھر جسے Country Estate کے نام سے جانا ہے کنیکٹیکٹ کے علاقے
New Canaan میں واقع ہے- یہ ایک انتہائی جدید طرز کا گھر ہے جس میں ایک نیو
آرٹ گیلری٬ سوئمنگ پول اور گیرج بھی تعمیر کیا گیا ہے جبکہ زیرِ زمین حصے
میں پوشیدہ کمرے تعمیر کیے گئے ہیں-
|
|
پرتگال کے علاقے Leiria میں واقع اس زیرِ زمین گھر کو ونڈو لیس ہوم کے نام
سے جانا جاتا ہے- اس گھر کے متعدد پوشیدہ ذاتی حصے ہیں جن میں کئی بیڈروم
شامل ہیں- اس گھر میں زیرِ زمین اور زمین کے اوپر بھی برآمدے موجود ہیں-
|