یقیناً آپ تو صرف اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے کے واحد
روایتی طریقے سے ہی واقف ہوں گے جس میں ہم کارڈ مشین میں لگا کر اپنی
مطلوبہ رقم حاصل کرتے ہیں لیکن چین کی ایک خاتون نے رقم حاصل کرنے کا ایک
منفرد طریقہ ایجاد کرلیا اور یہ طریقہ تھا مشین کو توڑ رقم نکالی جائے -
|
|
یہ دلچسپ واقعہ چین کے علاقے Dongguan میں واقع ایک شاپنگ مال پیش آیا جہاں
نصب ایک اے ٹی ایم مشین سے جب کسی وجہ سے رقم باہر نہ آئی تو اس چینی خاتون
نے مشین کو ہی توڑ ڈالا-
اس تخریبی کاروائی کے لیے خاتون نے کسی قسم کا کوئی ہتھیار استعمال نہیں
کیا اور یہ کام اپنے ہاتھوں سے سرانجام دے ڈالا-
حیران کن طور پر اس تمام واقعہ کے دوران آس پاس کے لوگ صرف تماشہ دیکھتے
رہے اور کسی نے بھی خاتون کو روکنے کی کوشش نہیں کی- یہاں تک موقع پر موجود
تین سیکورٹی اہلکاروں نے بھی خاتون کو کچھ نہیں کہا-
|
|
دوسری جانب خاتون کاروائی کے بعد بھی ٹوٹی ہوئی اے ٹی ایم مشین کے ساتھ ہی
کھڑی رہی جنہیں بعد میں پولیس اپنے ساتھ لے گئی- |