سورہ الشعرا ٢٦
------------------ آیہ # ٢٠٨ تا ٢٢٧
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں - نصیحت کے لیے
اور ہم ظلم نہیں کرتے - اور اس قرآن کو لیکر شیطان نہ اترے - اور وہ اس
قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کر سکتے ہیں - وہ تو سننے کی جگہ سے دور کر دئیے
گئے ہیں - تو الله کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا اور اے
محبوب اپنے قریب تر رشتے داروں کو ڈراؤ - اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے
پیرو مسلمانوں کے لیے - تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرما دو میں
تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں - اور الله پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر
والا ہے - جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو - اور نمازیوں میں تمہارے
دورے کو - بیشک وہی سنتا جانتا ہے - کیا میں تمہیں بتا دوں کس پر اترتے ہیں
شیطان - اترتے ہیں ہر بڑے بہتان والے گنہگار پر - شیطان اپنی سنی ہوئی ان
پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں - اور شاعروں کی پیروی گمراہ کرتے
ہیں - کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے پر سرگرداں پھرتے ہیں - اور وہ
کہتے ہیں جو نہیں کرتے - مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور بکثرت
الله کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اسکے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب جانا چاہتے
ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائینگے
سورہ الفرقان ٢٥ ------------------------ آیہ # ٥١ تا ٥٢
اور ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈر سنانے والا بھیجتے - تو کافروں کا کہا
نہ مان اور اس قرآن سے ان پر جہاد کر بڑا جہاد |