کبھی کبھی دنیا میں ایسے حیرت انگیز واقعات بھی جنم لیتے
ہیں کہ انسانی عقل دھنگ رہ جاتی ہے جبکہ ان واقعات کے رونما ہونے کی وجہ
بھی انتہائی معمولی ہوتی ہے-
|
|
ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں پیش آیا جہاں 11 سال کی عمر
سے نابینا خاتون کی بینائی میز سے سر ٹکرانے کے بعد واپس آگئی۔
آکلینڈ سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ لیزا ریڈ ایک ٹیومر کے باعث 11 سال کی
عمر میں بینائی سے محروم ہوگئی تھیں۔
تاہم لیزا کی قسمت ایک اس وقت پھر جاگ اٹھی جب وہ اپنے کتے ہو بوسہ دینے کے
لیے جھکیں اور ان کا سر کافی ٹیبل سے ٹکرا گیا اور اس واقعے کے بعد دوسرے
دن جب وہ سوکر اٹھیں تو وہ اس رنگ برنگی دنیا کو دوبارہ دیکھ سکتی تھیں۔
|
|
لیزا کا کہنا ہے کہ دنیا کو دوبارہ دیکھ پانا ان کے لیے تحفے سے کم نہیں
اور وہ اپنی اس خوشی کو لفطوں میں بیان نہیں کرسکتیں۔ |