حال ہی میں ٹنڈوالہ یار میں گیس اور تیل کے بہت بڑے ذخیرے
کی دریافت ہوئی ہے جس کے بعد ٹنڈوالہ یار سے 480 بیرل روزانہ کے حساب سے
پٹرول جبکہ 17 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس کی پیدوار ہوسکے گی۔
|
|
یہ ذخائر ٹنڈو الہ یار میں کام کرنے و الی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ
کمپنی نے کیے ہیں اور کمپنی کے مطابق کہ ٹنڈو الہ یار میں 480 بیرل روزانہ
کے حساب سے پٹرول جبکہ 17 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس کی پیدوار ہوسکے گی۔
حالیہ چند برسوں میں صوبہ سندھ سے گیس کے کئی نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں
اور اس وقت پاکستان کی کُل گیس پیداوار میں سندھ کا 70 فیصد حصہ ہے۔
|
|
پاکستان میں اس وقت گیس کی پیدوار تقریباً چار اعشاریہ دو ارب کیوبک فٹ
جبکہ پٹرول کی پیدوار تقریباً ستّر ہزار بیرل ہے۔ |