چند زہریلی غذائیں جو ہم مزے سے کھاتے ہیں

ہم ہر روز مختلف اقسام کے پھل٬ سبزیاں اور خشک میوہ جات کھاتے ہیں جن میں سے کچھ تو بہت ہی فائدہ مند ہوتے ہیں اور کچھ صرف ذائقے کے لیے کھائے جاتے ہیں- مگر ان ہی غذاؤں میں سے چند ایسی بھی ہوتی ہیں جو کسی حد تک انسانی صحت کے لیے مضر بھی ہوتی ہیں- درحقیقت ان غذاؤں کے بعض حصے اپنے اندر زہریلی قوت رکھتے ہیں یا پھر بعض غذاؤں کو اگر مخصوص عمل سے نہ گزارا جائے تو یہ زہریلی واقع ہوتی ہیں- ایسی چند غذاؤں کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کریں گے-
 

لال لوبیا:
لال لوبیا ایک صحت بخش غذا ہے لیکن اس سے فائدہ تبھی اٹھایا جاسکتا ہے جب اسے ابال کر کھایا جائے- لوبیے کو کم سے کم 10 منٹ تک لازمی ابالیں تاکہ اس میں موجود زہریلا حصہ نکل جائے- لوبیے میں زہر phytohaemagglutinin کی وجہ سے بنتا ہے- لوبیے کو بغیر ابالے صرف پکا کر کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- ماہرین کے مطابق یہ زہر انسانی جسم کے خلیوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


جائفل:
جائفل کا استعمال کھانوں میں ایک مصالحے کے طور پر کیا جاتا ہے- اس مصالحے کی صرف ایک چٹکی ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال بہت سے بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے جیسے کہ : سر درد٬ متلی٬ چکر آنا وغیرہ -

image


چیری٬ خوبانی اور آلوبخارا:
اگرچہ یہ تینوں پھل انتہائی مزیدار اور صحت بخش ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں بھی زہر پایا جاتا ہے؟ جی ہاں ان پھلوں کے بیجوں میں cyanide کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک زہر موجود ہوتا ہے- ان بیجوں کو توڑ کر کھانا٬ نگلنا یا چبانا نہیں چاہیے- ماہرین کے مطابق ایسی مصنوعات جو ان پھلوں سے تیار کردہ ہوتی ہیں انہیں اچھی جانچنے کے بعد استعمال کرنا چاہیے-

image


آلو:
آلو ایک ایسی غذا ہے جو ہمارے گھروں میں عام کھائی جاتی ہے لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سنا ہے کہ آلو میں بھی زہر ہوتا ہے؟ آلو کے پودے کی شاخیں اور پتیاں نہایت زہریلی ہوتی ہیں- اس کے علاوہ آلو بھی اپنے اندر زہر کی مقدار رکھتا ہے- اگر آپ آلو پر کریں تو اکثر آپ نے اس کے اوپر ہرے رنگ کے نشانات دیکھے ہوں گے- یہ ہرا رنگ دراصل آلو کے اس حصے میں پائے جانے والے زہر solanine کی زیادہ مقدار کی علامت ہوتا ہے- ماضی میں آلو کی وجہ سے بہت سی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں- آلو کھانے سے اچانک موت مواقع نہیں ہوتی بلکہ اس کی علامات میں کمزوری اور کومہ شامل ہیں-

image


خشک میوہ جات:
ہمارے ہاں پائے جانے والے خشک میوہ جات کو صنعتی عمل کے ذریعے خشک کیا جاتا ہے اور اس عمل کے دوران بہت زیادہ سلفر اور پوٹاشیم sorbate استعمال کیا جاتا ہے- اس لیے خشک میوہ جات کی بھاری مقدار کو غذا کا حصہ نہیں بنانا چاہیے ورنہ نظامِ ہضم میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے- ماہرین کے مطابق سلفر کی زیادہ مقدار معدے کو حساس اور نظامِ ہضم میں کئی خرابیاں پیدا کرسکتی ہے-

image


بادام:
بادام دو قسم کے ہوتے ہیں٬ ایک میٹھا بادام اور دوسرا کڑوا بادام- کڑوا بادام hydrogen cyanide نامی زہر کی بھاری مقدار پر مشتمل ہوتا ہے- کڑوے بادام کی 7 سے 10 گریاں کھا لینا بڑوں کے لیے طبی مسائل جبکہ بچوں کے انتہائی مہلک ثابت ہوسکتا ہے-

image


کاجو:
کاجو نہ بیج ہے اور نہ ہی پھل بلکہ یہ خود ایک پھل کے اندر وجود میں آتا ہے- مارکیٹ میں دستیاب کاجو کبھی بھی کچے نہیں ہوتے ہیں کیونکہ ان کچے کاجو میں زہر پایا جاتا ہے- اس لیے مارکیٹ میں جو کاجو لایا جاتا ہے اسے پہلے ابالا جاتا ہے- کچے کاجو میں پائے جانے والے زہر کو urushiol کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ انسان کو الرجی کا شکار بنا سکتا ہے-

image

غیر خالص شدہ شہد:
یہ ایک ایسا شہد ہوتا ہے جو چھتے سے حاصل کیے جانے بعد اسے براہ راست استعمال کیا جانے لگتا ہے اور اسے مخصُوص مشینی عمل سے نہیں گُزارا جاتا- اس مشینی عمل میں اُن جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے جو تخمیری عمل پیدا کرتے ہیں- کچا شہد grayanotoxin پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ چکر آنا، کمزوری، ضرورت سے زیادہ پسینہ آ رہا، متلی، قے کا باعث بن سکتے ہیں اور یہ عمل 24 گھنٹے تک جاری رہتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Among almonds that contains cyanide, deadly poisonous mushrooms and blowfish filled with tetrodotoxin, there are a few more day to day foods that seems innocent that can cause us quite the damage.