خوبصورت غاریں جنہیں دیکھ کر سانسیں تھم جائیں

زمین میں قدرتی طور پر موجود خالی جگہ جہاں انسان آسانی سے داخل ہوسکے غار کہلاتا ہے۔ دنیا میں بھر میں ہزاروں غار موجود ہیں۔ یہ غاریں مختلف زمینی حرکات کی وجہ سے وجود میں آتی ہیں- بیشتر غار چونے کے پتھر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مگر ان میں چاک ، جپسم ، نمک ، سنگ مرمر وغیرہ کے پتھروں پر مشتمل غار بھی پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ سمندر خصوصاً ساحلی علاقوں اور گلیشئیر وغیرہ میں غار پائے جاتے ہیں۔ یہاں ہم دنیا بھر کے مختلف حصوں میں پائے جانے والے خوبصورت اور منفرد غاروں کی تصاویر اور معلومات پیش کر رہے ہیں-
 

image
Waitomo Glowworm نامی یہ خوبصورت غار نیوزی لینڈ میں واقع ہے- غار کی چھت دکھائی دینے والے چمکتے ستارے درحقیقت ہزاروں کی تعداد میں یہاں پائے جانے والے جگنو ہیں جن کی روشنی سے ایک دلفریب منظر وجود میں آرہا ہے-
 
image
یہ غار اٹلی میں واقع ہے اور اسے Grotto Azzurra کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ اپنے نیلے رنگ کے حامل پانی کی وجہ سے سیاحوں کے درمیان انتہائی مقبول ہے- جب اس پانی میں سورج کی کرنیں داخل ہوتی ہیں تو باہر صرف لال رنگ کی شعاعیں نکلتی ہیں-
 
image
یہ خوبصورت غار Vatnajökull Glacier کے نام سے جانی جاتی ہے اور آئس لینڈ میں واقع ہے- غار میں دکھائی دینے والی نیلے رنگ کی چٹانیں برف کے گلیشیر ہیں- اس غار کو دیکھنے کا بہترین وقت موسم سرما کا ہے جب یہ برف مکمل طور پر منجمد ہوتی ہے-
 
image
Phraya Nakhon نامی یہ غار تھائی لینڈ کے ایک نیشنل پارک میں واقع ہے- اس غار کے پیچھے بھی ایک دلچسپ تاریخ موجود ہے- یہ غار 1890 میں بادشاہ Chulalongkorn نے تعمیر کروائی تھی- تعمیر کے مقامی بادشاہوں نے یہاں کا دورہ کیا اور اس کی دیواروں پر اپنے دستخط کیے-
 
image
یہ ایک انتہائی حسین مناظر کی حامل غار ہے- یہ غار ماربل غاروں کے نام سے جانی جاتی ہے اور چلی میں واقع ہے- یہ غاروں کا ایک حیرت انگیز سلسلہ ہے اور غاروں میں موجود پانی کی وجہ سے یہاں منفرد شکلوں کی دیواریں وجود میں آئی ہیں-
 
image
Dongzhong نامی یہ غار ہزاروں سال پرانی ہے اور چین میں واقع ہے- علم سے محبت رکھنے والوں کے لیے یہ غار ایک اسکول کا کام دیتی ہے اور یہاں 186 بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں- اور ان بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے 8 استاد اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں-
 
image
Reed Flute نامی یہ خوبصورت غار چین میں واقع ہے اور یہاں دکھائی دینے والی روشنیاں مصنوعی ہیں- اس غار کی تاریخ بھی ہزاروں سال پرانی ہے- غار کی تراش خراش بھی انتہائی ناقابل یقین ہے اور ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے-
 
image
Eisriesenwelt Ice نامی یہ غار آسٹریا میں واقع ہے- یہ دنیا کی سب سے بڑی برف کی غار ہے جو کہ 19ویں کے اختتام پر دریافت کی گئی- یہ غار 25 میل کے رقبے تک پھیلی ہوئی جبکہ اندر اور باہر دونوں جانب سے برف کے پگھلنے کی وجہ سے اس میں تبدیلی آتی جارہی ہے-
 
image
یہ غار ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین مقام ہے کیونکہ مکمل پانی سے بھری ہوئی ہے- روس میں واقع اس Ordinskaya نامی غار میں آپ تین میل سے زائد رقبے پر تیراکی کر سکتے ہیں- اور یہ بھی ممکن ہے آپ اس کی بھول بھلیوں میں کہیں کھو جائیں-
 

image

Cueva de los Cristales نامی یہ غار میکسیکو میں واقع ہے اور سنہ 2000 میں دو بھائیوں نے دریافت کیا تھا- یہ کرسٹل پر مشتمل غار ہے اور یہاں پائے جانے والے متعدد کرسٹل کئی فٹ موٹے ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

It takes somebody truly adventurous to be able to venture through a vast natural cavern that is millions of years old. While spelunking through most caves, you expect to find pale, blind creatures, massive stalactites and stalagmites, and plenty of darkness.