دنیا بھر میں لوگ سیر و تفریح کے لیے خوبصورت مقامات کا
انتخاب کرتے ہیں جہاں وہ کچھ وقت گزار کر آرام و سکون حاصل کرسکیں- عام طور
پر تو یہ خوبصورت مقامات قدرتی ہوتے ہیں لیکن ہم جن دلفریب مقامات کا ہم
ذکر کر رہے ہیں بلاشبہ ان مقامات میں قدرت کی خوبصورت کاریگری تو ہے ہی
لیکن اس کے ساتھ انسانی ذہانت کا بھی کمال ہے- کہیں انسانوں نے ان مقامات
میں اپنی تفریح کے لیے گاڑی نما کشتیاں چلا رکھی ہیں تو کہیں زیر آب دیکھنے
کے لیے شیشے کے فرش بنا رکھے ہیں- اس کے علاوہ کچھ خوبصورت مقامات مکمل طور
پر اپنے تیار کردہ بھی ہیں جیسے کہ نیوزی لینڈ کا خوبصورت گارڈن یا پھر
فرانس کی پرکشش نہر-
|
|
یہ خوبصورت گارڈن نیوزی لینڈ میں واقع ہے اور لوگوں کے سکون کے لیے گارڈن
میں ایک جگہ بھی موجود ہے جہاں بیٹھ کر وہ اپنی تھکن اتار سکتے ہیں-
|
|
فرانس کے علاقے Colmar میں چلنے والی اس چھوٹی سی کشتی میں بیٹھ کر ارد گرد
کے خوبصورت نظارے کیے جاسکتے ہیں-
|
|
یہ دلچسپ مقام سوئٹرز لینڈ میں واقع ہے جہاں لوگ کار نما کشتیوں میں بیٹھ
کر سمندر کا لطف اٹھاتے ہیں-
|
|
یہ چھوٹا جزیرہ نما مقام یونان کے علاقے Mykonos میں واقع ہے جہاں بیٹھ کر
ڈنر کرنا لوگوں کے لیے ایک منفرد تجربے کا باعث بنتا ہے-
|
|
جرمنی میں واقع اس لائبریری کے دیواریں شیشے کی ہیں اور یہاں مطالعہ کرنے
والوں کو سکون کے ساتھ تازگی کا احساس بھی حاصل ہوتا ہے-
|
|
یہ کاٹیج مالدیپ میں واقع ہے اور سمندر کے اوپر بنایا گیا ہے- اس کاٹیج کے
شیشے کے فرش کے ذریعے سطح سمندر سے نیچے کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے-
|
|
یہ بیچ ریزورٹ فلوریڈا کے علاقے Sarasota میں واقع ہے اور یہاں لوگ ساحلی
ریت پر بنے ان ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہیں-
|
|
غار میں بنایا جانے والا یہ سوئمنگ پول یونان کے علاقے Satorini میں واقع
ہے- اور یہاں لوگوں کے بیٹھنے کے آرام دہ تکیے بھی رکھے گئے ہیں-
|
|
یہ خوبصورت منظر کولمبیا کے علاقے سانٹا مارٹا ہے کا ہے-یہاں آنے والے سیاح
ان چھوٹے ہٹ میں کچھ وقت ضرور گزارتے ہیں-
|
|
پانی پر بہتا یہ بنگلہ مالدیپ میں واقع ہے- اس بنگلے کے
اردگرد کا منظر انتہائی دلکش ہوتا ہے جیسا تصویر میں دکھائی بھی دے رہا ہے-
|
|
|