پاکستان: 1500 کلومیٹر تک نشانہ بنانے والا میزائل

پاکستان نے گزشتہ روز جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل شاہین دوئم (حتف چھ) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 

image


اس موقع پر پاکستان کے اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے سربراہ لفٹینٹ جنرل زبیر محمود حیات نے میزائل تجربے کے بعد فوجیوں سے خطاب میں اُن کی آپریشنل تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس کے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔

بیان کے مطابق لفٹیننٹ جنرل زبیر محمود نے کہا کہ پاکستان کی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق بیلسٹک میزائل کا یہ نیا تجربہ صرف میزائل ٹیکنالوجی کے موجودہ معیار اور تکنیکی پہلوؤں میں بہتری کا جائزہ لینے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan on Thursday conducted a successful training launch of intermediate range Shaheen-II (Hatf-VI) ballistic missile, the Inter Services Public elations (ISPR) reported. The successful launch was the culminating point of the Field Training Exercise of Army Strategic Forces Command.