آیان قریشی٬ دنیا کا کم عمر کمپیوٹر پروفیشنل

برطانیہ کے شہر کووینٹری میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد برطانوی شہری آیان قریشی صرف 5 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے دنیا کے سب سے کم عمر ترین کمپیوٹر پروفیشنل بن گئے ہیں۔

آیان کے والد آئی ٹی کنسلٹنٹ ہیں اور ان کا خاندان سال 2009 میں پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔
 

image


آیان امریکہ کی سلی کون ویلی کی طرز پر ٹیکنالوجی حب ’ای ٹیکنالوجیز‘ قائم کرنا چاہتے ہیں اور انھوں نے اپنے گھر میں ہی ایک کمپیوٹر نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے۔

آیان کے والد عاصم نے سب سے پہلے آیان کو 3 سال کی عمر میں اپنا پرانا کمپیوٹر کھیلنے کے لیے دیا تاکہ وہ اس کے ہارڈ وئیر اور مدر بورڈ کو سمجھ سکے۔

عاصم کے مطابق آیان کے لیے ٹیسٹ کی زبان کو سمجھنا سب سے مشکل کام تھا لیکن وہ اس کو سمجھ گیا اور اس کی یادداشت بہت اچھی ہے۔

عاصم کا کہنا ہے کہ میں آیان کو روزانہ دو گھنٹے کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹم اور پروگرام انسٹالیشن کے بارے میں بتاتا تھا-
 

image

جب آیان مائیکرو سافٹ کا امتحان دینے آیا تو امتحان لینے والے امیدوار کی عمر کے بارے میں کافی فکرمند تھے تاہم ان کے والد نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا بیٹا اپنے طور پر اس کو کر لے گا۔

یہ ٹیسٹ عام طور پر ان لوگوں کا لیا جاتا ہے جو مستقبل میں آئی ٹی پرفیشنل بننا چاہتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A gifted young boy from Coventry has become a qualified computer specialist - at the age of six. Ayan Qureshi, who lives in Walsgrave, has become the world’s youngest Microsoft Certified Professional.