ہمارا کرہ ارض دلفریب اور خوبصورت مناظر کا حامل ہے- اس
پر انگنت ایسے دلکش مقامات اور مناظر موجود ہیں جنہیں بار بار دیکھنے کے
باوجود بھی انسان ان کے سحر سے نہیں نکل سکتا- ایسے ہی چند حیرت انگیز
مقامات کی ناقابل یقین تصاویر آج ہم اپنے اس آرٹیکل کے ذریعے آپ کی خدمت
میں پیش کر رہے ہیں-
|
|
انٹارٹیکا کے منجمد جنگلات دنیا کے اختتامی مقامات میں سے ایک ہیں اور اس
مقام پر انسان نہیں بستے- اس مقام کی خوبصورتی کو لفظوں میں بیان کرنا
انتہائی مشکل کام ہے-
|
|
امریکہ کے علاقے اوریگون میں واقع یہ Three Sisters نامی آتش فشاں پہاڑ ہے-
اس آتش فشاں سلسلے کا یہ منفرد نام تین مشترکہ چوٹیوں کی وجہ سے ہے- ان میں
شمالی چوٹی کو Faith درمیانی کو Hope جبکہ جنوبی چوٹی کو Charity کے نام سے
جانا جاتا ہے-
|
|
یہ حیرت انگیز منظر آئس لینڈ کے علاقے Goðafoss کا ہے- Goðafoss کا مطلب “
خداؤں کا آبشار“ کے ہیں- یہ آبشار 12 میٹر بلند جبکہ 30 میٹر سے زائد چوڑا
ہے-
|
|
امریکہ کے وسطی اوریگون میں واقع ان غاروں کو The Devil's Punchbowl کے نام
سے جانا جاتا ہے- اس جگہ کی یہ منفرد شکل دو غاروں کے گرنے کی وجہ سے وجود
میں آئی- یہ جگہ اپنی سفید ریت اور گہری جامنی رنگ کی گھاس کی وجہ سے
انتہائی مقبول ہے-
|
|
یہ جھیل کینیڈا کے علاقے البرٹا میں واقع ہے اور اسے ابراہام کے نام سے
جانا جاتا ہے- درحقیقت یہ ایک مصنوعی جھیل ہے اور Bighorn ڈیم کی تعمیر کے
ساتھ وجود میں آئی- جھیل کے پانی کے نیچے گیس کے غبارے دیکھے جاسکتے ہیں جو
کہ برف کے نیچے منجمد ہو کر ایک دلچسپ منظر پیش کر رہے ہیں-
|
|
یہ خوبصورت مقام امریکہ کے علاقے نویڈا میں واقع ہے اور اسے Valley of Fire
کے نام سے جانا جاتا ہے- ان ریت کی چٹانوں پر چڑھے ان خوبصورت رنگوں کی
تاریخ لاکھوں سال پرانی ہے-
|
|
یہ نشان زدہ جھیل کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں واقع ہے- جھیل میں
موجود ان نشانوں کی بھی ایک دلچسپ کہانی ہے- یہ نشان موسم گرما میں اس وقت
ظاہر ہوتے ہیں جب جھیل کا زیادہ تر پانی بلبلوں کی شکل میں اڑ جاتا ہے- اور
یہ نشان یہاں پائے جانے والے متعدد معدنی ذخائر کی وجہ سے وجود میں آجاتے
ہیں-
|
|
لہروں کی شکل میں بنی یہ چٹانیں امریکہ کے علاقے ایریزونا میں پائی جاتی
ہیں- یہ چٹانیں انتہائی مقبول ہیں اور ان پر چڑھنے کے لیے کوئی پگڈنڈی یا
راستہ نہیں ہے-
|
|
یہ حسین منظر پرتگال میں واقع Alentejo نامی ساحل کا ہے- یہ علاقہ اس ملک
کا فلورا اور فیونا نامی پودوں کے حوالے سے ایک امیر ترین علاقوں میں سے
ایک ہے-
|
|
یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ چین میں پائی جانے والی
پہاڑیوں کا ایک حقیقی منظر ہے جو اپنے مختلف رنگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں
انتہائی مقبول ہے- یہ مقام چین کے صوبے Gansu میں واقع ہے- ان پہاڑیوں کی
تاریخ 24 ملین سال پرانی ہے-
|