سمارٹ فون کی لت سے چھٹکارا ایپ کے ذریعے

ویسے تو سننے میں یہ انتہائی عجیب معلوم ہوتا ہے کہ سمارٹ فون کی لت سے چھٹکارا اب خود سمارٹ فون کی ایک اپلیکیشن ہی دلوائے گی لیکن یہ حقیقت ہے کہ سنگاپور میں تین طلبہ نے ایک ایسی ہی انوکھی ایپ تیار کی ہے-
 

image


طلبہ کی تیار کردہ “ ایپل ٹری “ نامی یہ ایپ لوگوں کو سمارٹ فون کا استعمال کم سے کم کرنے کی ترغیب دے گی-

یہ دلچسپ ایپ ایک ساتھ رکھے ہوئے دو یا اس سے زیادہ فونز کو ساکت کر دیتی ہے۔ اور اگر کوئی فرد فون کو استعمال نہ کرے تو اس کی سکرین پر سیب کا ایک درخت بڑھنا شروع ہو جاتا ہے جس پر ڈیجیٹل پھل بھی اگ آتے ہیں۔

ان ڈیجیٹل پھلوں کے بدلے انعامات حاصل کیے جا سکتے ہیں اور اب آپ جتنا زیادہ وقت اپنے فون کو ہاتھ نہیں لگائیں گے، انعام بھی اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔
 

image

ایپ تیار کرنے والے ایک طالب علم لیبرن لِن کا کہنا ہے کہ انہیں اس ایپ کی تیاری کا خیال اس وقت آیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے باتوں میں مصروف تھے اور ان سب کے فون ایک ساتھ رکھے ہوئے تھے-

اس اچھوتے خیال کو اس حد تک پزیرائی حاصل ہوئی کہ طلبہ کے اس گروپ کو مارچ 2015 تک ’ایپل ٹری‘ ایپ بنانے کے لیے 24 ہزار امریکی ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

We’ve all seen it. Friends in bars and cafes apparently taking more interest in their smartphones than each other. Maybe you are that person. Perhaps the phenomenon is getting out of hand in Singapore, as three students there have just won funding to develop an app aimed at getting friends to reconnect in the real world and once again make eye contact when out socializing.