سٹیڈیم توڑ جلسے

٭ میں پورے ملک میں آگ لگا دوں گا۔ شیخ رشید
شیخ صاحب کو سی این جی کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔شیخ صاحب میں اتنی تو انرجی ہے کہ انہیں سی این جی گاڑیوں کے انجن میں اپنی زبان لگا کر ایندھن بھر نے پر لگا دیا جائے۔لوگوں کے چولہے سردی میں گیس کی بندش یا کمی سے سرد پڑے ہیں انہیں آپ دیا سلائی یا چولہوں میں آگ لگانے کے آلہ کے طور پر بھی استعال کر سکتے ہیں۔شیخ صاحب جب پورے ملک میں آگ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں توحکومت اور عوام کو بھی انہیں ضرور استعمال میں لانا ہو گا۔شیخ صاحب اتنے ہی اہل ہوتے تو آج (ن) لیگ میں ہوتے۔ کیوں شیخ صاحب !اسی آگ کی وجہ سے تو ادھارے مقرر ٹھہرے؟۔اپنے آپ کو اتنا "Uncivilized"کرو کہ سٹیڈیم توڑ پی ٹی آئی کا حصہ بنو،جہاں نوجوان کرکٹ کھیلتے تھے اب دیواریں نہ ہونے سے وہاں گدھے اور بھینسیں آرام فرمائیں گی۔بولو بھائی بولتے جاؤلوگوں کو قادری کی طرز پر اشتعال دلاؤ اور پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جاؤ۔کچھ شرم حیاکرو ۔۔۔۔۔۔اب بلاول زرداری کو ’’بلو رانی‘‘ کہنا کہاں کی شرافت اور مردانگی ہے۔میاں بردران کو ’’کمی کمین‘‘ کہنے والے غریب اور محنتی لوگوں کی بے حرمتی نہ کرو۔آپ کہاں کے راجپوت ہو۔جا ؤ شیخ جی کہیں ڈھول بجاؤ ۔۔۔۔جاؤ بٹ جی تمیز سیکھو۔۔۔۔

٭ 30نومبر کو فیصلہ کن جنگ ہو گی۔ عمران خان
قادری صاحب کے اشتعال دلانے کے ثمرات لاہور میں آئے انہوں نے پولیس اور عوام کا ٹکراؤ کرا دیا۔کئی قیمیتں جانیں ضائع ہو گئیں۔اب عمران خان صاحب بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کی وجہ سے عوام اتنے مشتعل ہوں کہ 30نومبر 2014کو بھی لوگ پولیس یا حکمرانوں سے مڈبھیڑ کریں اور خدانخواستہ کوئی ناقابل تلافی نقصان ہو جائے۔پی ٹی وی،پارلیمنٹ ہاؤ س اور اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے اب دوبارہ کسی اور حکمت عملی سے ملک و قوم میں انتشار اور بے چینی پھیلانے کا نیا منصوبہ لیکر پھر سے تیاری میں ہیں۔خان صاحب کو اس سے پہلے اور اس کے بعدبھی محض خیبر پختوانخواہ اور اپنی پارٹی پر وقت لگانے اور کرپشن ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
خان صاحب کے سامنے محرم الحرام میں سانحہ واہگہ بارڈر ہوا،اس کے علاوہ انہیں پتہ ہے کہ دہشت گرد ملک کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ ملک و قوم میں اتفاق اور اتحاد کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کریں۔ان کا مقصد شاید زیادہ نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف آگ بھڑکا کر اپنی دلی تسکین ہے لیکن انہیں چاہیئے کہ وہ کوئی اور مثبت شغل نکالیں ۔ملک کی ترقی میں ہر گز ہر گز رکاوٹ نہ بنیں۔ملک وقو م کی فلاح و بہبود پر اپنی ساری توانائیاں صرف کریں ،یہ جلسے جلوس،ٹکراؤ گھیراؤ اس وقت ملک قوم کی جان کے علاوہ مالی نقصان کا بھی سبب ہے۔جنگ کے لئے زیادہ تیار ہیں تو اسرائیل کے خلاف محاذ آرائی کریں وہاں مسلمانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔کیوں خان جی۔۔۔۔۔۔۔۔ضد۔۔۔۔تو چھوڑو۔۔۔۔میری جان۔آپ کے بقول نواز شریف سیاسی خود کشی کرنے جا رہے ہیں حالانکہ آپ کے حالات و اقعات سیاسی خودکشی ہی کے لگتے ہیں۔آپ کبھی خفیہ اداروں اور کبھی کالم نویسوں کو حکومت کی طرف سے پیسے ملنے کی افواہیں پھیلاتے ہیں،خان بھائی کوئی ثبوت ہے تو سامنے لاؤ۔راتوں رات وزیراعظم بننے کے خواب چھوڑو اور اگلے الیکشن میں جیت کر حکمرانی کی کوشش کرو۔

٭ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑی جلد آؤٹ۔ خبر
ہم نے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی بکری بٹھا دی۔ہماری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جم کے کھیلی اور ایسازبردست کم بیک کیا کہ مصباح اور یونس خان نے ٹُک ٹُک کی بجائے سکور کے انبار لگار دیئے۔کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔اب جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تقریباً 400پر آؤٹ ہو گئی ہے تو ہماری ٹیم کو بھی لگتا ہے کہ ’’ٹھنڈ شنڈ‘‘ لگ گئی ہے۔سستی ہے کہ ٹیم کا ناس کرتی جا رہی ہے۔اب ساری قوم دعا یہ کرے کہ ہمارا یہ ٹیسٹ ہار پر ختم نہ ہو بلکہ ڈرا ہی ہو جائے تو عافیت ہے۔

٭ طاہر القادری کی دوبارہ پاکستان آمد خبر
لگتا ہے طاہر القادری صاحب نہ کینیڈا والوں کی جان چھوڑیں گے اور نہ ہی ہم پاکستانیوں کو چین سے جینے دیں گے۔عمران خان کے ساتھ ’’دھرنا 2‘‘ کی شوٹنگ کرنے دوبارہ پاکستان آمد ملک وقوم کی ترقی میں نیگ شگون نہیں بلکہ بہت بڑی رکاوٹ ہی سمجھیں۔عمران خان سٹیڈیم توڑ جلسوں کے بعد اسلام آباد پولیس کے ساتھ ’’بدتمیز دل بد تمیز دل‘‘ کرنے اور قانون شکنی کرنے وزیراعلیٰ ڈانس ہمارا مطلب پرویز خٹک کے ساتھ دوبارہ قادری صاحب کے کزن بننے میں دیر نہیں کریں گے۔ویسے ایک بات ہے دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ پانی میں ہی رہتا ہے۔قادری کو کینڈین شہریت اور پاکستانی شہریت ایک دن بہت بھاری پڑے گی،لگتا ہے ایک دن دونوں سے ہاتھ دو بیٹھیں گے اور پھر کسی اور دیس میں دھرنے جمائیں گے الطاف حسین کی طرح ۔
Mumtaz Amir Ranjha
About the Author: Mumtaz Amir Ranjha Read More Articles by Mumtaz Amir Ranjha: 90 Articles with 66390 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.