نماز کا امام

بے توکل بندے کی پیچھے نماز

ایک مرتبہ ذکر ہے کہ معروف بزرگ حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ با جماعت نماز کی ادائیگی کے بعد واپس آنے لگے تو امام صاحب نے آپ کو کثرت سے عبادت میں مشغول دیکھ کر پوچھا۔

آپ کا روٹی روزی کا کیا ذریعہ ہے؟

حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ حیرت سے گویا ہوئے۔

ذرا ٹہرو!

میں اپنی نماز دہرا لوں پھر جواب دونگا کیونکہ جس شخص کو یہ بھی معلوم نہیں کہ رازق کون ہے، کون رزق دیتا ہے۔ اسکے پیچھے نماز کیسے ہوسکتی ہے۔

سبحان اللہ کیسا تقویٰ تھا ان بزرگان دین کا یہ اپنی نمازوں کی بھی کیسی حفاظت فرمایا کرتے تھے۔
Abu Hassan Mujtaba Hashmi
About the Author: Abu Hassan Mujtaba Hashmi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.