مشکلات کا حل٬ آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے

گھر میں اکثر ہمارا واسطہ چند چھوٹی چھوٹی مشکلات سے پڑتا رہتا ہے جو کہ ہمیں گھریلو کام کاج میں پیش آتی ہیں- ان مشکلات میں سے ایک بڑی مشکل جو اکثر ہمیں درپیش رہتی ہے وہ ہے گھریلو اشیاﺀ کی صفائی٬ جس کی وجہ سے زندگی کسی حد تک پیچیدگی کا شکار ہوجاتی ہے- لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور ہم چند مفید طریقہ کار یا تراکیب کا استعمال کرتے ہوئے ان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں-
 

Homemade Gunk Remover
اکثر کچن کیبنٹ پر ایسے چکنے بدبودار مواد لگ جاتے ہیں جو کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں ہوتے- لیکن ان بدصورت مواد کو صاف کرنا انتہائی آسان ہے- ایک حصہ خوردنی تیل لے کر اس میں دو حصے بیکنگ سوڈا ملائیں اور اب اس مکسچر کو کسی کپڑے یا ٹوتھ برش پر لگا کر کیبنٹ کے متاثرہ حصے کو صاف کریں- چند ہی منٹوں میں آپ کے کیبنٹ بالکل چمک جائیں گے-

image


Clean the iron with salt
استری کے نچلے حصے کو صاف کرنا انتہائی آسان ہے- سب سے پہلے تھوڑا سا نمک استری کرنے والے تختے پر پھیلا دیجیے اور اس کے بعد استری کو نمک پر رکھ کر آن کر دیجیے اور اس کا درجہ حرارت کا آپشن بلند ترین پوائنٹ پر ہونا چاہیے- استری کا متاثرہ حصہ مکمل صاف اور چمکدار ہوجائے گا-

image


Remove pet hair with rubber gloves
اگر آپ نے کوئی کتا یا بلی پال رکھی ہے لیکن آپ گھر کے مختلف حصوں میں گرنے والے اس جانور کے بالوں سے پریشان ہیں تو انہیں سمیٹنا بھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں- ان بالوں کو آسانی سے جمع کرنے کے لیے ربڑ کے دستانوں ( rubber gloves ) کا استعمال کریں- پالتو جانور کے بال ربڑ کے دستانوں میں چپک کر آسانی سے آپ کے ہاتھ میں آجاتے ہیں اور متاثرہ جگہ بالکل صاف ہوجاتی ہے-

image


Whiten yellowed pillows with this mix
آپ لیے وہ وقت انتہائی پریشان کن ہوتا ہے جب آپ کے تکیوں کے غلاف یا دیگر سفید اشیاﺀ پر ہلکے پیلے رنگ میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور دھلنے کے باوجود بھی میلی محسوس ہوتی ہیں- اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں- ایک کپ کپڑے دھونے کے پاؤڈر میں ایک کپ برتن دھونے کا پاؤڈر مکس کریں٬ اب اس مکسچر میں ایک کپ بلیچ اور آدھا کپ بورکس مکس کریں اور انتہائی گرم پانی میں یہ مکمل مکسچر ڈال کر متاثرہ اشیاﺀ کو دھوئیں- سفید رنگ دوبارہ حاصل ہوجائے گا-

image


Fix the scratches in wood furniture
اگر آپ کے کسی پرانے لکڑی کے میز پر خراشیں پڑ چکی ہیں اور وہ انتہائی بدنما محسوس ہوتا ہے تو فکر نہ کیجیے انہیں مکمل طور پر صاف کیا جاسکتا ہے- آدھا کپ سرکہ میں آدھا کپ زیتون کا تیل ملائیں اور اب اس مکسچر میں کسی کپڑے کو ڈبوئیں اور اسی کپڑے سے میز صاف کرتے جائیں- تمام خراشیں غائب ہوجائیں گی اور میز بالکل نیا لگنے لگے گا-

image


Remove heat marks with more heat
اگر آپ کے فرنیچر پر کسی گرم چیز کے دھبے پڑ چکے ہیں تو انہیں بھی ختم کیا جاسکتا ہے- کسی کپڑے کو متعدد تہہ میں تبدیل کرلیجیے اور اس پر پانی کا چھڑکاؤ کیجیے- اب اس کپڑے کو فرنیچر کے متاثر حصے پر تہہ کی صورت میں بچھا کر اس پر 15 سیکنڈ کے لیے گرم استری رکھ دیجیے نشانات غائب ہوجائیں گے-

image


Clean the bathroom faucet with lemon
باتھ روم میں لگے نل وغیرہ کو صاف کرنے کے لیے بازاری مصنوعات کے بجائے لیموں کا استعمال کیجیے- لیموں کو کاٹ کر اسے نل پر تھوڑی دیر رگڑنے سے تمام داغ دھبے بالکل غائب ہوجاتے ہیں اور اس کی جگہ چمک پیدا ہوجاتی ہے-

image

Make your own window cleaner
کھڑکیوں کے شیشے صاف کرنے کے لیے اپنا کلینر تیار کیجیے- پانی میں سرکہ اور برتن دھونے کا صابن ملائیے اور شیشوں پر اس مکسچر کا اسپرے کیجیے- اس کے بعد سفید کپڑے سے دھوئیے اور خشک کرنے کے لیے اخبار کا استعمال کیجیے- شیشے بالکل چمک جائیں گے-

image

Clean the tub with grapefruit and salt
باتھ ٹب کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو ایک چکوترا اور ایک چوتھائی کپ کوشر نمک لیجیے- چکوترے کو دو حصوں میں کاٹ کر اس پر تھوڑا سا نمک چھڑکیے- باتھ ٹب کو گیلا کر اس کی سطحوں پر باقی نمک چھڑک دیجیے- چکوترے کو ٹب میں رگڑیے اور اس کے بعد ٹب کو پانی سے دھو لیجیے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Although cleaning the house is not my favorite activity, I always love the results. That feeling of accomplishment when you see the whole place sparkling justifies the effort. But if you really want your house to sparkle then you must clean it thoroughly. It can be exhausting but there are ways to simplify your work. We’re prepared 31 must-read tips for you to check out and try.