دنیا کے چند خطرناک ترین ائیرپورٹ

بات چاہے کاروباری سفر کی ہو یا سیاحتی سفر کی٬ زیادہ تر صاحبِ حیثیت افراد کا رخ ائیرپورٹ کی جانب ہوتا ہے- آج کے دور میں ائیرپورٹ کی اہمیت سے کسی صورت بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں صرف قومی پروازوں ہی کی نہیں بلکہ بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت بھی جاری رہتی ہے- آج ہم آپ کو دنیا کے چند سب سے زیادہ خطرناک ترین ائیرپورٹ کے بارے میں بتائیں جہاں جہاز کا اترنا یا ہوا میں بلند ہونا کسی طور بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتا-
 

Toncontin International Airport
یہ ائیرپورٹ ہنڈراس میں واقع ہے- اگرچہ بوئنگ 757 ہمیشہ سے ہی اس ائیرپورٹ سے اڑتا اور اس پر اترتا آیا ہے لیکن پھر بھی اسے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے- اس کی وجہ اس علاقے میں کثیر تعداد میں پہاڑیوں کا پایا جانا ہے-

image


Agatti Aerodrome
یہ عجیب و غریب ائیرپورٹ انڈیا کے علاقے Lakshadweep میں واقع ہے- اس ائیرپورٹ کو اپنے مختصر رن وے کی وجہ سے خطرناک قرار دیا جاتا ہے- اس رن وے کی لمبائی صرف 4 ہزار فٹ ہے- لیکن اس کے باوجود یہ ائیرپورٹ 36 ہندوستانی جزائر کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے-

image


Gibraltar International Airport
یہ ائیرپورٹ جبرالٹر میں واقع ہے اور اسے خطرناک قرار دیے جانے کی وجہ ایک مصروف ترین سڑک ہے- اس کا رن ایک بہت بڑی سڑک کے درمیان میں سے گزرتا ہے اور جس وقت کوئی جہاز اترتا ہے تو اس دوران ٹریفک روک دی جاتی ہے-

image


Kansai International Airport
جاپان میں واقع یہ ائیرپورٹ خلا سے دیکھنے پر انتہائی بڑا نظر آتا ہے- یہ ائیرپورٹ اب تک متعدد زلزلوں اور طوفانوں کا سامنا کر چکا ہے جبکہ یہ ائیرپورٹ ایک غیر مستحکم سمندری فرش رکھتا ہے-

image


Wellington International Airport
نیوزی لینڈ میں واقع اس ائیرپورٹ کا رن وے بھی انتہائی مختصر ہے اور یہ واقعی ایک خطرناک ائیرپورٹ ہے- اس رن وے کے اختتام پر سمندر ہے اور یہاں اترنے والا جہاز قوانین کی خلاف ورزی کی صورت سیدھا سمندر میں جا گرے گا-

image


Paro Airport
بھوٹان کا یہ ائیرپورٹ ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اور یہاں صرف 8 قابل پائلٹ ہی جہاز اتار سکتے ہیں- سطح سمندر 1.5 کی بلندی پر واقع اس ائیرپورٹ پر جہاز کے کے اترنے سے قبل مسافر انتہائی خوف اور بےچینی کا شکار ہوتے ہیں-

image


Old Mariscal Sucre International Airport
یہ خطرناک ترین ائیرپورٹ ایکواڈور میں واقع ہے اور اسے تمام اطراف سے پہاڑی علاقوں اور فعال آتش فشاں نے گھیر رکھا ہے- اس کے علاوہ اس علاقے میں دھند بھی بہت ہوتی ہے-

image

Lukla Airport
زیر نظر تصویر میں موجود ائیرپورٹ صرف دیکھنے سے ہی انتہائی خطرناک معلوم ہوتا ہے - اور اسے خطرناک ائیرپورٹ کا مختصر رن وے بناتا ہے- صرف 2900 میٹر طویل اس رن وے کے اختتام پر پائلٹ کو لازمی جہاز ہوا میں بلند کرنا ہوتا ہے-

image

Kai Tak Airport
یہ ائیرپورٹ ہانگ کانگ میں واقع ہے اور اسے “ دنیا کے خطرناک ترین ائیرپورٹس کی ماں “ قرار دیا جاتا تھا کیونکہ اس ائیرپورٹ کے اردگر متعدد بلند و بالا عمارات اور پہاڑیاں موجود ہیں- 1998 میں اس ائیرپورٹ کو اس وقت بند کردیا گیا جب پائلٹوں نے یہاں مزید جہاز اترنے سے انکار کردیا-

image

Gisborne Airport
یہ ایک انتہائی منفرد ائیرپورٹ ہے جو کہ نیوزی لینڈ میں واقع ہے- اس کے منفرد ہونے کی وجہ رن وے کے درمیان سے روزاںہ ٹرین کا گزرنا ہے-اور اسی وجہ سے اس ائیرپورٹ کو خطرناک ترین ائیرپورٹ کی فہرست میں بھی رکھا گیا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Seeing the world from the clouds and traveling to foreign places is always a magical experience. But like any good meal, there's always a bill to pay at the end. And for flying, it sometimes comes with a treacherous landing. While it's only just a bit jarring when flying into a "normal" airport, just wait until you see these death defying approaches. You may never fly again.