انسانوں کو مریخ پر لے جانے والا کیپسول تیار

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا تیار کردہ اورائن نامی خلائی کیپسیول جلد ہی اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے والا ہے اور یہی وہ کیپسول ہے جو انسانوں کو مریخ تک لے جانے میں مدد فراہم کرے گا-

یہ خلائی کیپسول اپنے پہلے سفر کے لیے فلوریڈا میں واقع کیپ کینیورل سے روانہ ہوگا اور چونکہ اس کے یہ سفر تجرباتی ہوگا تو اس لیے اس سفر کے دوران کیپسول میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا-
 

image


ناسا کے مطابق “ اگر موسمی صورتحال درست رہتی اور تکنیکی حوالے سے بھی کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا تو یہ کیپسول جمعرات کو بارہ بج کر پانچ منٹ جی ایم ٹی پر لانچ کر دیا جائے گا-

اورائن کے ساتھ ایک نہایت طاقتور راکٹ بھی تیار کیا جارہا ہے- اورائن اور یہ راکٹ مشترکہ طور پر اس قابل ہوں گے کہ انسانوں کو مریخ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

تاہم اورائن کی پہلی لانچنگ موجودہ سب سے زیادہ طاقتور راکٹ کے ذریعے کی جارہی ہے۔ اور اورائن اس راکٹ کی مدد سے دنیا کا دو چکر لگائے گا جبکہ اس کی بلندی 6000 کلو میٹر تک ہو گی۔
 

image

اورائن کی زمین پر واپسی کی رفتار تقریباً 30 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ اس تجربے کے دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کیا اورائن 2000 سینٹی گریڈ تک کی حدت برداشت کر سکے گی یا نہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

NASA is launching its boldest test flight in decades this week. An unmanned capsule will head off on Thursday to reach a distance of 3,600 miles from Earth—the farthest space mission with a craft designed to accommodate humans since the final Apollo 17 trip to the moon in 1972.