زمین کا عالمی دن

بائیس اپریل کو دنیا بھر میں یومِ ارض یا ارتھ ڈے منایا جا رہاہے۔اس دن کوعالمی سطح پر منانے کا آغاز 1970ءمیں ہو اتھا اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ماحولیات سے متعلق جدید تحریکوں نے جنم لیا۔

امریکہ میں ماحولیات کے ماہرین اس دن کو اتوار کے روز منارہے ہیں۔ لگ بھگ چالیس سال قبل منائے جانے والے پہلے ارتھ ڈے کا مقصد امریکی تاریخ میں پہلی بار ملک گیر سطح پر ماحولیات کے بگاڑ کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔

ارتھ ڈے نیٹ ورک کے صدر کیتھلین راجرز کے مطابق اس کا نتیجے میں ماحول کی حفاظت کے لیے ایک عالم گیر تحریک وجود میں آئی۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکہ میں ہر سال منایا جانے والا یہ دن لگ بھگ 180 ملکوں میں منایا جانے لگا۔ کچھ مقامات پر یہ دن صرف تقریب کی حد تک منایا جاتا ہے لیکن کچھ حصوں میں اب اس دن ماحول کی صورتحال، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی پر سیمینارز، مباحثے اور بعض اوقات احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں ۔

اس دن کے سب سے بڑے بانی سنیٹر گیلارڈ نیلسن تھے جن کا 2005ءمیں انتقال ہو گیاتھا۔

ارتھ ڈے نیٹ ورک کے صدر کیتھلین راجر ز نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے لیے ڈرامائی اقدامات کریں۔

امریکہ کی آٹھ ریاستوں میں یہ دن اتوار کو منایا جا رہاہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: