دنیا بھر میں اس وقت گلیشیر بہت تیزی کے ساتھ پگھل رہے
ہیں جو کہ پوری دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے- گلیشیر کے پگھلنے کی وجہ
درجہ حرارت میں ہونے والا اضافہ ہے اور بدقسمتی سے گلیشیر کے پگھلنے کے اس
عمل کو کسی طرح روکا بھی نہیں جاسکتا- آپ تصور بھی نہیں کرسکتے آج سے کئی
دہائیاں قبل گلیشیر کس حد تک برف سے ڈھکے ہوتے لیکن آج یہ گلیشیر اپنا ایک
بہت بڑا حصہ کھوچکے ہیں- ہم یہاں آپ کو امریکہ کے گلیشیر نیشنل پارک میں
واقع چند گلیشیر پر گزرنے والے حالات کے بارے میں بتائیں گے- اس گلیشیر
نیشلل پارک کو گلیشیرز کا گھر کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں ایک بہت بڑی تعداد
میں گلیشیر پائے جاتے تھے-
|
Boulder Peak
یہ چوٹی بولڈر گلیشیر پر ہے جو امریکہ کے گلیشیر نیشنل پارک میں واقع ہے-
یہ پارک ایک دور میں 150 گلیشیر کا گھر ہوا کرتا تھا لیکن اب یہاں صرف 25
گلیشیر پائے جاتے ہیں- ماہرین کے مطابق بہت حد تک ممکن ہے کہ اگلے 30 سالوں
میں یہاں ایک بھی گلیشیر نہ ہو- |
|
Ice Cave
یہ برفانی غار بولڈر گلیشیر پر واقع تھی- 1966 سے لے کر 2005 کے دوران
بولڈر گلیشیر اپنا 76 فیصد سے زائد برفانی حصہ کھو چکا ہے اور 2005 میں کی
جانے والی پیمائش کے مطابق یہ برف گلیشیر کے صرف 13 ایکڑ کے رقبے پر رہ گئی
تھی-
|
|
Cheney Glacier
یہ گلیشیر بھی امریکہ گلیشیر نیشنل پارک میں واقع ہے اور 1966 سے لے کر
2005 تک اس نے اپنا 30 فیصد حصہ کھو دیا ہے- یہ بات واضح ہے کہ برفانی
تودوں کی کمی کی باعث یہ مقام جنگلی حیات کی آماجگاہ بن جائے گا-
|
|
Grinnell Glacier
گلیشیر نیشنل پارک میں واقع اس گلیشیر کے مقام پر 1970 کے مقابلے میں اب
یہاں موسم گرما دو ماہ سے زیادہ رہتا ہے- جیسے ہی درجہ حرارت میں اضافہ
ہوتا ہے تو پہلے گلیشیر پگھلنا شروع ہوجاتے ہیں پھر مٹی خشک ہوجاتی ہے اور
ساتھ ہی جنگلات میں اضافہ ہونا شروع ہوجاتا ہے-
|
|
Boulder Glacier taken near Boulder Pass
برفانی چوٹیوں کے پگھلنے سے پانی کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں
اور اسی وجہ سے مغربی امریکہ اور میکسیکو کے کچھ حصوں کو پانی کی کمی کا
سامنا ہے- موسم گرما کے مہینوں میں جب خشک سالی عام ہوتی ہے ایسے وقت میں
ان برفانی پہاڑوں کے کمزور پڑنے کی وجہ سے پینے کے پانی کی تو قلت ہوتی ہے-
اس کے علاوہ نہ فصلوں کو پانی دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی مویشیوں کو جس کی
وجہ سے خوراک کی بھی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
|
|
Swiftcurrent Glacier
گلیشیر نیشنل پارک میں واقع یہ گلیشیر بھی پگھل رہا ہے لیکن اس کے پگھلنے
کی رفتار دوسرے گلیشیر کی نسبت کچھ سست ہے اسی وجہ سے 1966 سے لے کر 2005
تک اس گلیشیر نے صرف اپنا 15 فیصد کھویا ہے- یہ سست روی اس مقام کے لیے کسی
حد تک اس کے محفوظ رہنے کی ضمانت ہے-
|
|
Grinnell Glacier at Elro’s Rock
گلیشیر نیشنل پارک میں موجود یہ گلیشیر 1966 سے 2005 کے درمیان اپنا تقریباً
40 فیصد حصہ کھو چکا ہے- گزشتہ دہائی میں اس گلیشیر کے پگھلنے سے یہاں کے
رقبے میں ایک واضح تبدیلی واقع ہوئی ہے- حال ہی میں اس گلیشیر نے اپنی ایک
برفانی دیوار کھوئی ہے جو کہ ایک جھیل کو پانی فراہم کیا کرتی تھی-
|
|
Iceberg Glacier
گلیشیر نیشنل پارک کے گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاحوں کی
تعداد میں ایک واضح کمی دیکھی گئی ہے اور یہ کمی سیاحت کی آمدن میں کمی کا
باعث بنی ہے- ان سیاحوں سے ہونے والی آمدن سالانہ تقریباً 1 بلین ڈالر تھی
جبکہ 4 ہزار افراد کا روزگار ان گلیشیر سے وابستہ تھا- |
|
Shepard Glacier
گلیشیر نیشنل پارک میں واقع اس گلیشیر کی پیمائش 2010 میں کی گئی اور جس کے
نتائج یہی سامنے آئے کہ یہ گلیشیر بھی اپنے آپ کو زیادہ مدت برقرار نہیں
رکھ سکا- اس گلیشیر کا رقبہ 25 ایکڑ سے بھی کم رہ چکا ہے- پانی کے درجہ
حرارت کے بڑھنے کے اثرات مچھلیوں کے علاوہ دیگر جانوروں پر بھی مرتب ہوئے
اور ان کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے- |
|