سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سب سے زیادہ گہرائی میں رہنے
والی ایک مچھلی دریافت کی ہے- یہ مچھلی بحر الکاہل کے سب سے گہرے مقام
میریانا ٹرینچ سے دریافت کی ہے- یہ گہرا ترین مقام سطح سمندر سے 11 کلومیٹر
کی گہرائی میں واقع ہے۔
سائنسدانوں نے اس نئی مچھلی کی تصویر سمندری لہروں کے 8145 میٹر نیچے لی-
تصاویر کھینچنے کے عمل کے دوران کئی دوسری اقسام کی مچھلیوں کی تصاویر بھی
سامنے آئیں-
|
|
یہ دنیا کی سب سے گہری جگہ میریانا ٹرینچ کا اب تک کا سب سے جامع سروے ہے
جس کے لیے شمت اوشین ریسرچ کے جہاز فالکور سے 30 دنوں کا سفر کیا گیا-
یہ سروے ہیڈل ایکوسسٹم سٹڈیز (ہیڈز) کی ٹیم نے کیا اور اس ٹیم نے سمندر کے
نیچے کی تہوں اور دیواروں کا بھی مطالعہ کیا ہے۔
ایبرڈین یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایلن جیمیسن کا کہنا ہے کہ ’اس نئی مچھلی کی
دریافت کے بعد ہم نے ہر ٹرینچ میں مچھلی تلاش کا آغاز کیا اور تمام ٹرینچ
میں اپنی قسم کی گھونگھے جیسی مچھلیاں تھیں۔‘
ڈاکٹر جیمیسن نے کہا: ’ہمارے خیال میں یہ ایک سنیل فش ہے لیکن یہ انتہائي
عجیب الخلقت ہے۔۔۔ یہ ناقابل یقین طور پر کمزور ہے اور جب یہ پیرتی ہے تو
ایسا لگتا ہے کہ بھیگا ہوا ٹیشو پیپر تیر رہا ہے۔‘
|
|
اس سے قبل سب سے زیادہ گہرائی پائی جانے والی مچھلی جاپان کے ٹرینچ میں
پائی گئی تھی۔ یہ ٹرینچ بھی بحرالکاہل میں ہی ہے۔ یہاں گلابی شول پائی گئی
تھی جو کہ 7700 میٹر گہرائی میں تھی۔ |