ملائشیا کی سرکاری فضائی کمپنی کے گمشدہ مسافر طیارے کے
بارے میں سامنے آنے والے ایک اور دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو امریکا
نے تباہ کیا۔ ملائیشین ائیر لائن کی تباہی سے متعلق نیا دعویٰ فضائی
کمپنی Proteus Airlines کے سابق چیف ایگزیکٹو مارک ڈگین نے کیا ہے۔
|
|
انہوں نےاپنی تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ ملائیشین طیارے کو امریکی نیوی
نے بحر ہند میں جزیرہ ڈیگوگارشیا کے قریب تباہ کیا۔
ان کے بقول جہاز کو بیس کے قریب نیچی پرواز کرتے دیکھ کر امریکی نیوی کو یہ
غلط فہمی ہوئی کہ طیارے کو دہشتگردوں نے ہائی جیک کرلیا ہے اور اسے 9/11
طرز کے کسی حملے میں استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے پرواز کو تباہ
کردیا گیا۔
انہوں نے طیارے کے ریڈار سے غائب ہونے اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے کی
وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے طیارے کو ٹارگٹ کیے جانے کے بعد عملے نے آگ
لگنے کے باعث تمام برقی آلات بند کردیئے ہوں۔
|
|
انہوں نے انکشاف کیا کہ جہاز کی گمشدگی سے متعلق تحقیقات کرنے پر انہیں
امریکی خفیہ اداروں نے متنبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ 9 ماہ قبل کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا ملائیشیا ائیر لائن
کا جہاز پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا، طیارے میں 239 افراد سوار تھے، جن
میں سے بیشتر چینی باشندے تھے۔ |