گنجے پن کا علاج

السلام علیکم

گنجا پن زیادہ تر خون کی کمی‘ طویل بیماری‘ کھانے میں بے اعتدالی اور بلا وجہ دواﺅں کے استعمال سے ہوتا ہے۔ گنجاپن آج کے دور کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔لمبے اور خوبصورت بال سب کو بھلے لگتے ہیں۔ خصوصی طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بالوں کو لمبے اور خوبصورت بنانے کے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ بال گرنا شروع ہو جائیں تو پھر اس کے تدارک کیلئے مختلف دواﺅں کی تلاش ہوتی ہے۔ گنجے پن اور سر کی خشکی دور کرنے کے دعویٰ کے ساتھ ہزاروں کریمیں‘ دوائیاں‘ شیمپو‘ تیل‘ جیل وغیرہ دستیاب ہیں۔ ان کے مضر اثرات یہ ہیں۔ لگانے کی جگہ پر خارش ‘ الرجی اور سوجن۔ جلد میں جذب ہو کر دوا دل کی رفتار اور بلڈپریشر میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ احتیاط مندرجہ ذیل افراد مائنو کیسین استعمال نہ کریں‘ حاملہ عورتیں‘ بچے کو دودھ پلانے والی عورتیں‘ کوئی ایسی دوا بھی استعمال نہ کریں جس کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں آپ کومعلومات نہ ہوں۔ بالوں کا گرنا خاص طور پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے بہت پریشان کن مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے چھوٹی عمر میں ہی ادھیڑ عمر کا گمان ہوتا ہے۔ پھر لمبے اور خوبصورت بال تو عورتوں کی خوبصورتی کے ضامن ہوتے ہیں۔ بالوں کا گرنا یا گنجا پن زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتا ہے جن میں خاندان کے زیادہ لوگ پہلے سے گنجے ہوں‘ اس کے علاوہ کھانے پینے میں بے اعتدالی‘ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی نہ گزارنے‘ ہر وقت پریشان و متفکر رہنے‘ خون کی کمی‘ لمبی بیماری‘ دواﺅں کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ گنجا پن اور بال گرنا چونکہ ایک عالمی مسئلہ ہے اس لئے اس کے حل کی متواتر کوششیں کی جا رہی ہیں‘ آج کل مصنوعی بال لگانے کا بڑا چرچا ہے‘ اس کے علاوہ کئی لوگ وگ بھی استعمال کرتے ہیں‘ سینکڑوں کی تعداد میں شیمپو‘ جیل اور تیل وغیرہ دستیاب ہیں جن کے اشتہاروں میں بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں کہ دو سے چار ہفتے میں بال اُگ آئیں گے۔ اس کے علاوہ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے بالوں کی حفاظت کی جائے‘ ان کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے تو سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔ گنجے پن کی دوائیں استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ ایسی کسی دوا کو استعمال نہ کیا جائے جس کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں آپ کو پوری پوری معلومات نہ ہوں۔ آسان اور متبادل علاج بالوں کی حفاظت‘ خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے خشک بالوں میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی ہلکی مالش کریں یا رات کو سر پر تیل لگا لیں اور صبح اٹھ کر سر دھولیں۔ دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگوئیں ‘ صبح ان کا لیپ بنا کر تمام سر میں لگائیں‘ گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ بعد ریٹھا اور سیکا کائی کے سلوشن( محلول) سے دھولیں، خشکی وغیرہ کا مجرب علاج ہے۔ ٹھنڈے پانی سے سر دھو کر 5 سے 10 منٹ تک انگلیوں کی پوروں سے مساج گنجا پن کا بہترین علاج ہے۔ خشک بالوں میں ہفتہ میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو صابن یا شیمپو سے دھو لیں‘ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھو لیں۔ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے ناریل او رمہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں۔ مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں‘ پھر ایک گھنٹہ بعد سر دھو لیں‘ خشکی سے نجات مل جائے گی۔ سر میں زیادہ میل وغیرہ جمع ہو گئی ہو تو اسکو نکالنے کیلئے سرکہ کو تیل یا پانی میں ملا کر لگائیں سر صاف ہو جائے گا۔ کلونجی کو پانی میں ملا کر لگانے سے سر کے بال مضبوط ہو جاتے ہیں اور بال گرنے سے رک جاتے ہیں۔ اوپر دی گئی ہدایات کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں‘ سادہ اور متوازن غذا کھائیں‘ مثبت سوچ اپنائیں‘ ہر کام کو میانہ روی سے کریں‘ انشاءاللہ آپ ہر لحاظ سے صحت مند رہیں گے۔

ہمارا آزمودہ تیل جو کہ بہت کامیاب ہے جو میں عرصہ 10 سال سے بنا رہا ہوں جس کا بنانے کا طریقہ یہ ہے
تیل سرسوں 1کلو
سرخ مرچ 200 گرام
دونوں مکس کرکے 7 دن تک دھوپ میں رکھیں اور روزانہ ہلاتے رہیں
اس کے بعد
آملہ 100 گرام
ریٹھا 100 گرام
سکاکائی 100 گرام
دھنیا خشک 100 گرام
بالچھڑ 50 گرام
صندل 20 گرام

ان ادویہ کر لیکر 2 کلو پانی میں رات کو بھگو دیں صبح ان کو اتنا پکائیں کہ پانی 1 پائو رہ جائے
جب ٹھنڈا ہو جائے تا فلٹر کر کے اس پا نی کو آدھا کلو تیل سر سوں میں ڈال کر پکا ئیں جب پانی خشک ہو جائے اور صرف تیل باقی رہ جائے تب اس کو ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اس کو فلٹر کرلیں-

اب آپ کے پاس جو پہلے والا تیل ہے اس کو بھی فلٹر کرکے اس تیل میں مکس کر لیں اور اس کو رات کو سوتے وقت سر کی جلد میں لگائیں اور صبح اٹھ کو نہا لیں مگر نہانے سے پہلے سر کو دھولیں سر دھوتے وقت خیال رہے کہ پانی آنکھوں میں نہ جائے
اس سے انشاءاللہ چنددنوں میں بال نئے آنا شروع ہو جائیں گے
اس سے سر کی خشکی اور سکری انشاءاللہ 2 دنوں میں ختم ہو جائے گی

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Hakeem Zia Sandhu
About the Author: Hakeem Zia Sandhu Read More Articles by Hakeem Zia Sandhu: 17 Articles with 46256 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.