سال 2014 فضائی حادثوں کے حوالے سے ایک بدترین سال ثابت
ہوا اور گزشتہ روز بھی انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والی نجی ایئرلائن ایئر
ایشیاء کا ایک طیارہ لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش تاحال جاری ہے-
|
|
ایئرایشیا کی پرواز QZ8501 عملے سمیت 162 سوار تھے جس میں سے 155 انڈونیشن
شہری اور چھ غیرملکی تھے-
موصولہ رپورٹس کے مطابق آخری بار جب پائلٹ نے رابطہ کیا تو اس وقت کسی بھی
قسم کے خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا- پائلٹ کی جانب سے یہ آخری رابطہ مقامی
وقت کے مطابق رات 11 بج کر 13 منٹ پر کیا گیا-
حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے اس صرف یہ پیغام دیا تھا کہ موسم خراب ہے اور
وہ طیارے کو بچانے کے لیے اس کا رخ 34 ہزار فٹ کی بلندی پر بائیں جانب
موڑنا چاہتا ہے-
|
|
پائلٹ کے آخری الفاظ کی ادائیگی تک طیارہ انڈونیشن ائیر ٹریفک کے کنٹرول سے
رابطے میں تھا اور اس
کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا- |