صوبہ بلوچستان کے ضلع اورماڑا کے ایک سمندر سے ماہی گیروں
نے ایسی مچھلی دریافت کی ہے جو اس سے قبل کبھی پاکستانی سمندروں میں نہیں
دیکھی گئی- یہ مچھلی ماہی گیروں کی معمول کی سرگرمیوں کے دوران دریافت ہوئی-
|
|
اس سن فش نامی مچھلی کا شمار دنیا کی سب سے بھاری مچھلیوں میں ہوتا ہے- اس
مچھلی کی لمبائی 1.8 میٹر تھی جبکہ اس کا وزن تقریباً 450 کلو گرام تھا-
ماہی گیروں نے مچھلی کے جال میں آنے کے 20 منٹ بعد ہی اس نایاب نسل کی
افزائش کے لیے اسے واپس سمندر کے حوالے کر دیا-
|