28 دسمبر 2014 کو لاپتہ ہونے والے ائیر ایشیا QZ8501 جہاز
کا ملبہ تو دریافت کر لیا گیا جس کے بعد اس جہاز کی گمشدگی کوئی راز نہیں
رہی- لیکن ہوائی حادثات کی دنیا میں چند ایسے جہاز بھی موجود ہیں جو
پراسرار طور پر کچھ ایسے لاپتہ ہوئے کہ کئی دہائیاں بیتنے کے بعد بھی ان کے
بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا- اور طیاروں کی گمشدگی کے یہ واقعات اگر ایک
جانب کئی دہائیوں پہلے کے ہیں دوسری طرف ایک طیارہ ایسا بھی ہے جو گزشتہ
سال لاپتہ ہوا- باوجود اس کے کہ آج کے دور کو ٹیکنالوجی کا دور کہا جاتا ہے
لیکن پھر بھی اس طیارے کا سراغ نہیں لگایا جاسکا-
|
The Star Tiger
یہ مسافر بردار جہاز 1948 میں برمودا میں لاپتہ ہوا اور آج تک اس کو دریافت
نہیں کیا جاسکا- یہ والا پہلا ایسا جہاز تھا جو برمودا ٹرائینگل کا شکار
بنا- اس جہاز میں 31 مسافر سوار تھے جن میں 6 افراد پر مشتمل عملہ بھی شامل
ہے- یہ برٹش ساؤتھ امریکن ائیر ویز کا جہاز تھا اور اس جہاز کی تلاش کا کام
1949 میں روک دیا گیا- |
|
Star Ariel
1949 میں برٹش ساؤتھ امریکن ائیر ویز کا ہی دوسرا جہاز اسٹار ایریل بھی
لاپتہ ہوگیا اور یہ جہاز بھی برمودا جزیرے کے قریب لاپتہ ہوا- ایک ہی مقام
کے قریب دو جہازوں کے لاپتہ ہونے نے برمودا کے بارے میں کئی نظریات کو جنم
دیا اور ماہرین ان جہازوں کی گمشدگی کو ایک دوسرے سے منسلک کرتے رہے- اس
جہاز میں 20 افراد سوار تھے جن میں سے 7 افراد پر مشتمل جہاز کا عملہ تھا-
|
|
Orient Airlines Flight 2501
یہ جہاز بھی پراسرار طور پر آج تک لاپتہ ہے اور یہ مشی گن جھیل کے قریب
کہیں لاپتہ ہوا- یہ 1950 میں لاپتہ ہوا اور 65 سال گزرنے کے باوجود اس کا
کسی قسم کا کوئی ملبہ دریافت نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی کوئی سراغ ملا- اس
جہاز میں 55 مسافر جبکہ 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا- یہ جہاز اپنے
غائب ہونے کے وقت مشی گن جھیل پر 3500 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا-
اور یہ جہاز نیویارک سے سیٹل کی جانب جارہا تھا-
|
|
Pan Am Flight 7
نومبر 1957 میں پراسرار طور پر غائب ہونے والا یہ جہاز سان فرانسسکو سے
Philadelphia جارہا تھا اور اس دوران اس کے کئی اسٹاپ تھے- لیکن بدقسمتی سے
یہ کیلیفورنیا سے ہوائی کے درمیان لاپتہ ہوگیا- تاہم ایک بہت بڑے سرچ
آپریشن کے نتیجے میں اس کا ملبہ دریافت کرلیا گیا لیکن اس حادثے میں کوئی
بھی زندہ نہ بچا- اس جہاز میں 44 افراد سوار تھے جن میں 8 افراد پر جہاز کا
عملہ بھی شامل ہے-
|
|
Boeing 707-323C
یہ کارگو جہاز تھا جو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے برازیل کے شہر Rio de
Janeiro جاتے ہوئے درمیان میں لاپتہ ہوگیا- جہاز کی گمشدگی کا یہ 30 جنوری
1979 کو پیش آیا- آج تک اس جہاز میں سوار 6 افراد پر مشتمل عملے کا پتہ چلا٬
نہ ہی جہاز کا ملبہ ملا اور نہ ہی جہاز میں موجود مشہور جاپانی آرٹسٹ
Manabu کی 153 پینٹنگ میں سے کوئی پینٹنگ ملی-
|
|
Malaysia Airlines Flight 370
جہازوں کے لاپتہ ہونے کا سب سے تازہ واقعہ ملائیشین ائیر لائن ایم ایچ 370
کا ہے- یہ جہاز 8 مارچ 2014 میں لاپتہ ہوا اور آج کی جدید ٹیکنالوجی کی
موجودگی کے دور میں بھی اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکا- یہ جہاز ملائیشیا سے
چین جاتے ہوئے لاپتہ ہوا- اس جہاز میں 12 افراد پر مشتمل عملے سمیت 239
افراد سوار تھے- اس جہاز کی گمشدگی نے آج کی جدید ٹیکنالوجی پر بھی کئی
سوال اٹھائے اور تاحال یہ راز ہے کہ آخر یہ جہاز گیا کہاں؟
|
|