محفلِ میلاد شریف اور ربیع الثانی میں مجلس
گیارہویں شریف بہت مجلسیں ہیں ان کو بند کرنا بہت نادانی ھے تفسیر روح
البیان میں ہے کہ محفلِ میلادشریف کی برکت سال بھر تک گھر میں رہتی ہے۔
(روح البیان ،پ۲۶،تحت ۲۹،ج۹ ،ص۵۷)
ان مجلسوں کی و جہ سے مسلمانوں کو نصیحت کرنے کا موقع مل جاتا ہے اور
مسلمانوں میں حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت پیدا ہوتی ہے
جوایمان کی جڑ ہے بخاری شریف میں ہے کہ ابولہب نے حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ
واٰلہ وسلم کے پیدا ہونے کی خوشی میں اپنی لونڈی ثویبہ کو آزاد کیا تھااس
کے مرنے کے بعد اس کو کسی نے خواب میں دیکھا پوچھا تیرا حال کیا ہے اس نے
کہا حال تو بہت خراب ہے مگر سومورا(پیر)کے دن عذاب میں کمی ہوجاتی ہے
کیونکہ میں نے حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے پیدا ہونے کی خوشی
کی تھی۔
(صحیح البخاری ،کتاب النکاح،باب وامھاتکم ...الخ،الحدیث ۵۱۰۱،ج۳،ص۴۳۲،وعمدۃ
القاری ،کتاب النکاح ،باب وامھاتکم ...الخ،الحدیث۵۱۰۱،ج۱۴،ص۴۵)
جب کافر ابولہب کو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی پیدائش کی خوشی
کا کچھ نہ کچھ فائدہ مل گیا تو مسلمان اگر ان کی خوشی منائےحضورعلیہ
الصلاۃوالسلام کی پیدائش اللہ عزوجل! کی رحمت ہے اور اللہ عزوجل! کی رحمت
پر خوشی منانا۔قرآن کریم کا حکم ہے قرآن شریف فرماتا ہے۔
قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا ؕ
ترجمہ کنزالایمان:تم فرماؤاللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اوراسی پرچاہیے
کہ خوشی کریں۔(پ11،یونس،58)
بلکہ ہر خوشی وغم کے موقعہ پر میلاد شریف کرو، شادی بیاہ،موت بیماری ہر وقت
ان کے گیت گاؤ کیونکہ
ان کے نثارکوئی کیسے ہی رنج میں ہو
جب یاد آگئے ہیں سب غم بھلا دیئے ہیں
، میلاد شریف، مجالس وعظ، فاتحہ و اعراس اولیاء، مقابر پر گل پوشی وچادر
پوشی، بلا شبہ یہ سب دین میں نئی نئی باتیں نکالی گئی ہیں، مگر چونکہ ان
میں کوئی بھی قرآن مجید و حدیث یا اقوال و اعمال صحابہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہم کے مخالف نہیں۔لہٰذا ہرگز ہرگز ان چیزوں کو مذموم اور گمراہی نہیں
کہاجاسکتابلکہ یہ سب بدعت حسنہ اور سب ثواب کے کام ہیں۔ لہٰذا ازروئے حدیث
جن لوگوں نے ان اچھی اچھی باتوں کو ایجاد کیا، ان کو ایجاد کرنے کا ثواب
بھی ملے گا اور قیامت تک جتنے لوگ ان باتوں پر عمل کرکے ثواب حاصل کرتے
رہیں گے ان سب لوگوں کے ثوابوں کے برابر بھی ان کو ثواب ملتا بدعت مستحبہ
:وہ نیاکام جوشریعت میں منع نہ ہواوراس کوعام مسلمان کارِ ثواب جانتے ہوں
یاکوئی شخص اس کونیت خیرسے کرے ،جیسے محفل میلاد وغیرہ۔ (جاء الحق، ص ۲۲۶)
رہے گا اور کسی کے ثوابوں میں کچھ کمی نہ اےٰ گی تو ضرور ثواب پائے گا۔ |