یوں تو کھجور کے متعدد طبی فائدے ہیں یہ انتہائی اعلیٰ
غذائی اجزاء رکھنے والا پھل ہے- لیکن ایک تحقیق کے دوران کجھور کو ایک ایسی
خطرناک بیماری کے خلاف بہترین دوا کے طور پر بھی پایا گیا جو کہ آج کل پوری
دنیا کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے-
|
|
جی ہاں سعودی عرب میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے یہ بات سامنے
آئی ہے کہ کجھور کینسر سے محفوظ رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے-
قاسم یونیورسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ کجھور
میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کی بھاری مقدار جسم کے خلیات کو نقصان نہیں
پہنچنے دیتی اور اسی وجہ سے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے-
ماہرین کے مطابق اگرچہ جسم میں موجود قدرتی طریقہ کار ایسے اجزا کو روکتا
تو ہے جو ہمارے جسمانی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں لیکن پھر بھی آلودہ
ماحول کے باعث ان اجزا میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے-
|
|
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کجھور کو پورے سال کھایا جائے تو اس سے
قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی ہائی بلڈپریشر کا مرض بھی کنٹرول
میں رہتا ہے- |