سانحہ پشاور نے ملک کے ہر طبقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور
اس حملے نے سب سے زیادہ بچوں کو متاثر کیا ہے- اس کی ایک جھلک لاہور کی آٹھ
سالہ بچی کے اس خط میں دیکھی جاسکتی ہے جو کہ وزیراعظم جناب نواز شریف کو
لکھا گیا ہے- اور وزیراعظم کی جانب سے اس خط کا جواب بھی دیا گیا-
|
|
لاہور کی آٹھ سالہ عقیدت نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط ارسال کیا جس میں
اس نے وزیراعظم نواز شریف کو دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے کا مشورہ
دیا ہے۔
عقیدت نے خط میں وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان کو قائداعظم کا پُرامن
پاکستان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عقیدت اپنے خط میں مزید لکھتی ہیں کہ 'ہم ایک بہادر قوم ہیں اور ہم ان دہشت
گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔'
دوسری جانب سے عقیدت کے خط کے جواب میں وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس بچی
کو ایک خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ “ اس کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے
اسے میڈل سے نوازنے کا اعلان کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں وہ ملک
کو قائد اعظم کا پُرامن پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
|
|
عقیدت کے بھائی موارخ احمد نے بھی پاک بھارت کی سرحد پر پائی جانے والی
کشیدگی کم کروانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کو ایک مکتوب لکھا ہے، جس کے
جواب میں سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس حوالے سے اپنے بھرپور کردار کی
یقین دہانی کروائی ہے۔
دونوں بہن بھائیوں کا کہنا ہے کہ “ ہم چھوٹے ضرور ہیں لیکن پاکستان کو
محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے“۔ |