سرحد (border) کسی حکومت یا ریاست وغیرہ کے زمینی کنارے
یا حد کو کہا جاتا ہے. عموماً ان سرحدوں پر افواج تعینات ہوتی ہیں جو کہ
اپنے ملک کی سرحد کی حفاظت کرتی ہیں- لیکن دنیا کے چند ممالک کی سرحدیں
ایسی بھی ہیں جو تفریح کا ذریعہ ہیں- ان سرحدوں کے نزدیک یا تو مختلف کھیل
کھیلے جاتے ہیں یا پھر خوبصورت نظارے کے دوران انسان دوسرے ملک کے انتہائی
قریب پہنچ جاتا ہے- تاہم اس سب کے باوجود دونوں ممالک کے باشندوں کو سرحد
پار کرنے کی اجازت نہیں ہوتی-
|
|
یہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد ہے جہاں دونوں اطراف کے رہائشی والی بال
کھیلا کرتے تھے اور آزادانہ دونوں اطراف آنا جانا کیا کرتے تھے- لیکن کچھ
عرصہ قبل یہاں 13 فٹ اونچی دیوار کھڑی کردی گئی ہے-
|
|
یہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد ہے جہاں دونوں اطراف کے رہائشی والی بال
کھیلا کرتے تھے اور آزادانہ دونوں اطراف آنا جانا کیا کرتے تھے- لیکن کچھ
عرصہ قبل یہاں 13 فٹ اونچی دیوار کھڑی کردی گئی ہے-
|
|
سوئیڈن اور فن لینڈ کی سرحد پر گولف کھیلا جاسکتا ہے اور یہاں Tornio Golf
Club قائم ہے- سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ گولف 9 سوراخ سوئیڈن میں ہیں جبکہ
باقی 9 فن لینڈ میں- یہ سرحد دریائے Tornio کے ساتھ ہے-
|
|
امریکہ کی وہ سرحد جو کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ملحق ہے بیس بال کے میدان
انتہائی قریب ہے- یہاں کھلاڑی کھیل کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے ایک ملک سے
دوسرے ملک جا پہنچتا ہے-
|
|
دریائے Iguazu میں کشتی میں سفر کے دوران تین ممالک کی سیر کی جاسکتی ہے
کیونکہ یہ دریا ارجنٹینا٬ برازیل اور پیراگوئے کی سرحدوں سے ملحق ہے- اور
اس کے ساتھ ہی Iguazu آبشار کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے-
|
|
یہ سڑک چین اور منگولیہ کی سرحدوں کے درمیان واقع ہے- اور سڑک کے دونوں
اطراف ڈائنوسار کے مجسمے نصب ہیں جو کہ دیکھنے میں ایسے محسوس ہوتے ہیں کہ
جیسے آپس میں بات کر رہے ہوں-
|
|
مچھلی کی یہ دیوقامت تصویر پولینڈ کے علاقے Horodyszcze اور یوکرین کے
علاقے Warez کی سرحد پر واقع کھیت میں تخلیق کی گئی ہے- یہ تصویر آرٹسٹ
Jaroslaw Koziara کی تخلیق کردہ ہے جو کہ انہوں نے لینڈ آرٹ فیسٹیول 2011
کے موقع پر بنائی-
|
|
گھر کا یہ دروازہ بیلجیم اور نیدر لینڈ کی سرحد کے درمیان واقع ہے اور
دروازے کے دونوں اطراف ہی ڈور بیل موجود ہے تاکہ یہاں آنے والے افراد سرحد
پار نہ کریں-
|
|
یہ یوریشیا اور شمالی امریکہ کا سرحدی علاقہ ہے اور Alex Mustard نے 2011
میں غوطہ خوری کے دوران 80 فٹ گہرائی میں جا کر اس علاقے انتہائی تصاویر
کھینچی-اس علاقے میں کئی وادیاں٬ گرم چشمے اور آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں- |