شوہر کی آخری خواہش٬ خاتون بحری جہاز میں رہائش پزیر

فلوریڈا کی ایک خاتون اپنے مرحوم شوہر کی ایک انوکھی خواہش کا احترام کرتے ہوئے گزشتہ 7 سالوں سے ایک پرتعیش بحری جہاز میں رہائش پذیر ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بحری جہاز بھی مسلسل سفر پر رواں دواں ہے-

1997 میں Lee Wachtstetter نے اپنے شوہر کی موت کے بعد مستقل ایک پرتعیش بحری جہاز میں رہائش اختیار کرلی-
 

image


مسز Wachtstetter نے اپنی 50 سالہ شادی شدہ زندگی کا بیشتر حصہ اپنے شوہر کے ہمراہ بحری سفر میں گزارا-

86 سالہ مسز Wachtstetter کے شوہر کا انتقال کینسر کے باعث ہوا جس کے بعد انہوں نے 5 کمروں کا حامل عالیشان گھر فروخت کردیا اور خود Crystal Serenity نامی بحری جہاز کے ایک جدید سہولیات سے آراستہ کمرے میں رہائش پزیر ہوگئیں-

اس بحری جہاز میں 1070 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے اور مسز Wachtstetter اس بحری جہاز میں گزشتہ 7 سالوں سے رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں-
 

image

مسز Wachtstetter اس بحری جہاز کے مسلسل سفر کرنے کی وجہ سے اب تک 200 سے زائد ٹرپ کرچکی ہیں جن میں 15 پوری دنیا کے سفر بھی شامل ہیں-

اس بحری جہاز کا عملہ 655 افراد پر مشتمل ہے اور وہ انہیں ماما لی کہہ کر پکارتا ہے- اور مسز Wachtstetter کو اس نام پر کوئی اعتراض نہیں-

مسز Wachtstetter کا کہنا ہے کہ “ بہت کم ہی جہاز ساحلوں پر ٹھہرتا ہے لیکن میں پھر بھی کمپوٹر کے ذریعے اپنے خاندان سے رابطے میں رہتی ہوں اور جب بھی جہاز اپنے مقامی ساحل یعنی میامی پر لنگر انداز ہوتا ہے تو ان سے ملاقات بھی کرتی ہوں“-

“ میرے شوہر نے انتقال سے قبل مجھے کہا تھا کہ میں کبھی بھی بحری سفر کو رکنے نہ دوں اور ان کی اسی خواہش کے احترام کے طور پر ہی بحری جہاز پر رہتی ہوں اور ایک آزادانہ زندگی گزار رہی ہوں“-
 

image

مسز Wachtstetter کا خیال ہے کہ رواں سال ان کی بحری جہاز میں رہائش پر 1 لاکھ 64 ہزار ڈالر کی لاگت آئے گی جس میں ان کا کھانا پینا٬ تفریح٬ لیکچر سننا٬ کمرے کا کرایہ اور کسی قسم کے پروگرام بھی شامل ہیں-

مسز Wachtstetter اپنے کچھ گھنٹے بحری جہاز کے لاؤنج میں بھی صرف کرتی ہیں جہاں بیٹھ کر وہ ہاتھ سے بُنائی کا کام سرانجام دیتی ہیں- اور اپنی بنائی ہوئی تمام اشیا وہ جہاز کے عملے میں تقسیم کردیتی ہیں-

مسز Wachtstetter کا کہنا ہے کہ انہیں جہاز کے عملے میں اپنی بنائی ہوئی اشیا تقسیم کر کے ایک حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے اور ہم سب تقریباً ایک فیملی کی طرح ہیں“-
 

image

مسز Wachtstetter کو اس بات پر یقین نہیں ہے کہ وہ اب واپس زمینی دنیا پر جا کر صحیح طریقے سے زندگی گزار سکتی ہیں اور وہ جہاز کے عملے کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں اور ان کے ساتھ خوش ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

After her husband died of cancer in 1997, a Florida woman decided to honour his wishes and live on the sea... permanently. Lee Wachtstetter, 86, sold her five-bedroom Fort Lauderdale home and moved to a stateroom aboard a luxury cruise ship.