ہم اپنی زندگی میں روزانہ اپنے اردگرد موجود چیزوں سے
پریشان رہتے ہیں جیسے کوئی اپنے گھریلو معاملات کی وجہ سے پریشان ہوتا ہے
تو کوئی اپنی نوکری کی وجہ سے- اور یقیناً آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے
پیدا ہونے پریشانی ایسی چیز ہے جو کبھی ہمارے دماغ میں نہیں آتی- لیکن
حقیقت ہے کہ دنیا میں ایسے خوفناک آتش فشاں پہاڑ بھی موجود ہیں جو کبھی بھی
پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں- یہ پہاڑ مستقل فعال ہیں اور ماہرین کے مطابق
کبھی بھی پھٹ سکتے ہیں- اور اس سے قبل بھی یہ آتش فشاں پہاڑ لاوا اگل کر
کئی لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کرچکے ہیں جبکہ کئی افراد اپنی جان سے بھی
ہاتھ دھو چکے ہیں-
|
Mount Ōyama
جاپان میں واقع اس آتش فشاں پہاڑ سے سال 2000 میں زہریلی گیسوں کا اخراج
شروع ہوگیا ہے جس کے باعث کسی کو بھی چار سال تک اس Miyakejima نامی جزیرے
پر رہائش اختیار کرنے نہیں دی گئی- تاہم آب لوگوں نے یہاں دوبارہ رہنا شروع
کردیا ہے لیکن وہ ہر وقت ماسک پہنے ہوتے ہیں- اس کے علاوہ جیسے ہی یہاں کی
آب و ہوا میں سلفر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو الارم بجنا شروع ہوجاتے ہیں- |
|
Mt. Vesuvius
یہ ایک غیر معروف آتش فشاں پہاڑ ہے جو کہ اٹلی میں واقع ہے اور اسی کی وجہ
سے پومپئی شہر کھنڈرات میں بدل گیا- اس تباہی کے باوجود یہ پہاڑ آج بھی
فعال ہے- 79 عیسوی کے بعد سے یہ پہاڑ متعدد بار لاوا اگل چکا ہے- یہ دنیا
کے سب سے گنجان آباد آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے جس کے اردگرد 30 لاکھ
افراد آباد ہیں-
|
|
Taal Volcano
یہ دنیا کے خطرناک ترین آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے اور فلپائن میں واقع
ہے- اب تک تقریباً 6 ہزار افراد اس کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو
بیٹھے ہیں- اسی لیے اس پہاڑ کا نظارہ کرنے والے سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا
ہے کہ وہ اسے دور سے ہی دیکھیں-
|
|
Yellowstone Caldera
امریکہ میں واقع یہ ایک بڑا آتش فشاں پہاڑ ہے جو کہ عام آتش فشاں پہاڑوں سے
مختلف ہے کیونکہ اس پہاڑ سے نکلنے والا لاوا عام پہاڑوں سے ہزار گنا زیادہ
ہوتا ہے-ماہرین کے مطابق اس کے پھٹنے کی صورت میں 87 ہزار افراد اسی وقت
ہلاک ہوسکتے ہیں- اس سے نکلنے والی راکھ اور گیس کھانوں کی فراہمی کو بری
طرح متاثر کرسکتی ہے-
|
|
Mt. Merapi
انڈونیشیا میں واقع سال کے 300 دن اس آتش فشاں پہاڑ سے دھواں اٹھتا دیکھا
جاسکتا ہے اور جس کی وجہ سے یہ انتہائی خطرناک بھی قرار دیا جاتا ہے- سال
2010 میں جب یہ آتش فشاں پھٹا تو پورے مہینے اس سے لاوا نکلتا رہا جس کے
بعد یہ پہاڑ 125 فٹ چھوٹا ہوگیا-
|
|
Ulawun
اس آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک رہنے والوں کے لیے سب سے بڑا خوف اس پہاڑ کی
بلندی کی وجہ سے ہے- ماہرین کے مطابق Papua New Guinea میں واقع اس پہاڑ کا
اسٹرکچر اگر تباہ ہوتا ہے تو اس سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے-
|
|
Popocatépetl
اگرچہ یہ میکسیکو کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے لیکن سب سے خطرناک بھی ہے-
1947 میں یہ پہاڑ بڑے پیمانے پر پھٹا تھا لیکن 1994 کے بعد سے لے کر اب تک
8 مرتبہ یہ ہلکا پھلکے انداز میں لاوا اگل چکا ہے- اور اسی وجہ سے 41 ہزار
افراد یہاں سے نقل مکانی کرچکے ہیں- آخری دفعہ یہاں سے لاوا گزشتہ سال ہی
نکلا ہے جس کی وجہ سے اسے ایک مہلک ترین آتش فشاں قرار دیا جاتا ہے-
|
|
Mauna Loa
ہوائی میں واقع اس پہاڑ سے نکلنے والے لاوے کی رفتار نسبتاً آہستہ ہے لیکن
اس کی وجہ سے گرنے والے مٹی کے تودے شدید زلزلوں اور بڑے سونامی کا باعث بن
سکتے ہیں جن کی وجہ سے ہلاکتیں ہو سکتی ہیں- |
|
Mt. Nyiragongo
کانگوں میں واقع یہ آتش فشاں پہاڑ بہت زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس پہاڑ کے
اندر لاوے کی دنیا کی سب سے بڑی جھیل موجود ہے اور جھیل کی بلندی پہاڑ کی
چوٹی تک پہنچ چکی ہے- اور اسی وجہ سے اس سے نکلنے والا لاوا 60 میل فی
گھنٹہ کی رفتار سے زمین پر بہہ سکتا ہے- آخری مرتبہ سال 2002 میں جب یہ آتش
فشاں پھٹا تو اس وقت 147 افراد ہلاک ہوئے تھے- |
|
Galeras
یہ کولمبیا میں واقع ایک تاریخی آتش فشاں پہاڑ ہے جو کہ پہلی مرتبہ 1580
میں پھٹا تھا- لیکن حالیہ یہ پہاڑ سال 2010 میں پھٹا جس کی وجہ سے 8 ہزار
افراد یہاں سے نقل مکانی کرنے مجبور ہوگئے- |
|