اب تک آپ نے صرف ماؤس کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک ہوتے
دیکھا ہوگا مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے ماؤس کے بارے میں بتائیں گے جس کے
اندر خود ایک مکمل ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر موجود ہے- اور اس ماؤس کو جیب میں رکھ
کر کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے-
|
|
جی ہاں یہ انوکھی ڈیوائس پولینڈ کی ایک Przemysław Strzelczyk نامی کمپنی
کی تیار کردہ جو دیکھنے میں تو ایک عام کمپیوٹر ماؤس کی مانند لگتی ہے لیکن
اپنے اندر خود ایک مکمل کمپیوٹر رکھتی ہے-
ماؤس باکس نامی اس ڈیوائس کے اندر کواڈ کور پروسیسر، وائی فائی اور 128 جی
بی اسٹوریج کی سہولیات موجود ہیں اور آپ کہیں بھی اسے ایک مانیٹر منسلک کر
کے اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔ اور اسے ایک عام ایچ ڈی ایم آئی کیبل کی مدد
سے مانیٹر کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے-
یہ ڈیوائس اپنے اندر نصب بیٹری سے ہی توانائی حاصل کرتی ہے جبکہ بیٹری
چارجنگ پیڈ کے ذریعے چارج ہوتی رہتی ہے۔
|
|
کمپنی کا کہنا ہے کہ آغاز میں اس ڈیوائس کا پروٹو ٹائپ ورژن متعارف کروایا
گیا جبکہ بعد میں اس کی پیداوار وسیع پیمانے پر کی جائے گی- |