ہیکرز کے ایک گروپ نے فرانس سے شائع ہونے والے توہین آمیز
خاکوں کا بدلہ لینے کے لیے فرانس ہی کے ایک ایسے مؤقر روزنامہ کا ٹوئٹر
اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے جو گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی مہم چلائے ہوئے تھا-
|
|
ان ہیکرز کا تعلق شام سے ہے جبکہ لی مونڈے نامی اس روزنامہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ
کے فالوورز کی تعداد 3.14 ملین ہے اور یہ اکاؤنٹ اب ہیک ہے-
اس روزنامے نے اپنے شماروں میں گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی مہم چلا رکھی
تھی اور یہ سب کچھ لی مونڈے کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے
اخبار چارلی ہیب ڈو سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا جارہا ہے -
شامی ہیکروں کی جانب سے لی مونڈے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر “
میں چارلی نہیں ہوں “ کے الفاظ درج کردیے گیے-
|
|
مذکورہ ادارے کی انتظامیہ اس صورتحال سے سخت مشکل میں پھنس گئی ہے اور
ادارے کے انجنئیرز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں
جاری رکھے ہوئے ہیں- |