آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر
محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ محمد عامر پر
سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سنہ 2010 میں پانچ برس کی پابندی عائد کی گئی تھی
جو رواں برس دو ستمبر کو ختم ہونی ہے۔
پابندی کے بعد محمد عامر کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ لینے
کے اہل نہیں تھے-
|
|
تاہم دبئی میں جاری آئی سی سی کے اجلاس میں عامر پر عائد پابندی میں نرمی
کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تنظیم کے اینٹی
کرپشن یونٹ کے سربراہ سر رونی فلینیگن نے اجازت دے دی ہے کہ وہ فوری طور پر
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے کرکٹ کے مقابلوں میں حصہ
لے سکتے ہیں۔
|
|
محمد عامر کو یہ نرمی سر رونی فلینیگن نے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ
کی منظوری کے بعد اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی ہے- |