روس کے علاقے Oymyakon میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں کو
دنیا کا آباد سرد ترین مقام ہونے کا اعزاز حاصل ہے- Yakutsk نامی یہ گاؤں
آرکٹک سرکل کے جنوب میں 280 میل کے فاصلے پر واقع ہے- یہ سرد علاقہ انتہائی
خوبصورت ہے لیکن یہاں رہنا یا پھر صرف کچھ وقت گزارنے کی غرض سے جانا
انتہائی دیدہ دلیری کا کام ہے- حال ہی میں نیوزی لینڈ کے ایک فوٹوگرافر
Amos Chapple نے اس مقام کا دورہ کیا اور یہاں 5 ہفتوں کا وقت گزارا- انہوں
نے اس مقام کی حیرت انگیز تصاویر کھینچی جنہیں دیکھ کر آپ ضرور چونک جائیں
گے-
|
|
یہ گاؤں شمالی روس کے Sakha نامی خطے کا درالالحکومت ہے اور اس گاؤں کی
آبادی 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے-
|
|
چیپل کے مطابق یہاں کے رہائشی دوستانہ رویے کے حامل ہوتے ہیں اور منفرد
لباس زیب تن کیے ہوتے ہیں-
|
|
ہیروں کی بہترین تجارت ہی اس مقام کی ترقی یافتہ معیشت کا سبب سے ہے-
|
|
اس علاقے کے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے ہوتے ہیں جبکہ ان پمپس پر کام کرنے
والے ورکر دو ہفتے ڈیوٹی پر جبکہ دو ہفتے چھٹی پر ہوتے ہیں-
|
|
یہ سرد ترین گاؤں انتہائی خوبصورت ہے لیکن اس کے تلخ درجہ حرارت کی وجہ سے
سیاح اس سے دور بھاگتے ہیں-
|
|
موسمِ سرما یہاں کے باشندوں کے لیے انتہائی مشکل ہوتا ہے اور وہ 20 منٹ سے
زیادہ اپنے گھر سے باہر نہیں گزار سکتے-
|
|
گاؤں کے باشندے اگر اس جما دینے والی سردی سے بچنا اور زندہ رہنا چاہتے ہیں
تو ان کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں-
|
|
اس سرد ترین مقام کو پورے سال ہی درجہ حرارت میں ہونے والی شدید تبدیلیوں
کو برداشت کرنا پڑتا ہے-
|
|
یہاں کا درجہ حرارت جولائی میں اوسطاً 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر جنوری
میں منفی 38.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے-
|
|
یہاں کے رہائشی اپنی گاڑیاں گرمائش پہچانے والے سسٹم سے
آراستہ گیراج میں رکھتے ہیں اور وہاں ان گاڑیوں کو کمبل سے ڈھک کر رکھا
جاتا ہے-
|
|
یہاں بیٹریوں کو لپیٹ کر رکھا جاتا ہے تاکہ انہیں سردی
سے بچایا جاسکے-
|
|
اس مقام کے اکثر رہائشی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے موٹی
کھال کے کوٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کوٹ مختلف تہوں کی صورت میں پہنا
جاتا ہے-
|
|
اس گاؤں میں تھوڑی سے بے احتیاطی آپ کو موت کے منہ میں
لے جاسکتی ہے اور یہاں کی سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا
جاسکتا ہے کہ جسم کے اعضاﺀ تک ماؤف ہوجاتے ہیں-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|