ہماری زمین فطرت کی خوبصورتی کا ایک ایسا عظیم شاہکار ہے
جہاں کہیں رنگا رنگ اور عجیب و غریب پہاڑ نظر آتے ہیں تو کہیں گہرے برفانی
غار آنکھوں کو فرحت بخشتے ہیں، اس رنگا رنگ تضاد نے ہی کرہ ارض کو انسانوں
کیلئے انتہائی پرکشش اور پراسرار بنا رکھا ہے- اب اتنے منفرد مقامات میں سب
سے خوبصورت کا انتخاب تو مشکل ہے مگر یہ چند مقامات ایسے ضرور ہیں جنھیں
دیکھ کر کوئی بھی مسحور ہوسکتا ہے۔ اور ہمیں امید ہے آپ انہیں تصاویر میں
دیکھنے کے بعد حقیقی طور پر زندگی میں ایک بار ضرور دیکھنا چاہیں گے-
|
Zhangye Danxia landform
یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ حقیقی پہاڑی سلسلہ ہے جو چین کے علاقے Gansu میں
واقع ہے- ان پہاڑیوں کو Zhangye Danxia کے نام سے جانا جاتا ہے- اس پہاڑی
سلسلے کا یہ انوکھا رنگ یہاں موجود لال ریتلے پتھر اور معدنی ذحائر کی
بدولت ہے جن کی تاریخ 24 ملین سالوں سے بھی زائد پرانی ہے- |
|
The swing at the “End of the World”
یہ جھولا ایکواڈور کے علاقے Baños میں موجود پہاڑیوں کے اوپر ایک ٹری ہاؤس
کے ساتھ منسلک ہے- اور اس پر جھولنا صرف مضبوط دل کے مالک افراد کا کام ہے
کیونکہ جھولے کے نیچے گہری کھائی موجود ہے- اس مقام سے قریبی فاصلے پر ہی
ایک فعال آتش فشاں پہاڑ بھی دکھائی دیتا ہے-
|
|
The Great Blue Hole
یہ خوبصورت ترین گڑھا بلیز کے ساحل پر واقع ہے- اس مقام کا شمار سکوبا
ڈائیونگ کے حوالے سے دنیا کے بہترین مقامات میں ہوتا ہے- اس گڑھے کی گہرائی
400 فٹ سے بھی زائد ہے-
|
|
Tulip fields
یہ نیدرلینڈ کا ایک ایسا مقام ہے جہاں ٹیولپ کے پھول خصوصی طور پر اگائے
جاتے ہیں- نیدر لینڈ میں ایسے بہت سے مقامات ہیں جہاں آپ کو یہ جادوئی
مناظر دیکھنے کو ملیں گے لیکن ان میں سے اکثریت لوگوں کی ذاتی ملکیت ہوتے
ہیں-
|
|
The Hang Son Doong cave
یہ دنیا کی سب سے بڑی غار ہے جو ویتنام کے صوبے Quang Binh میں واقع ہے- یہ
غار 2 سے 5 ملین سال قبل وجود میں آئی- یہ غار اتنی اونچی اور طویل ہے کہ
اس میں نصف میل پر بنی ایک 40 منزلہ عمارت آسانی سے سما سکتی ہے-
|
|
Hitachi Seaside Park
جاپان کا یہ پارک موسمِ بہار میں مکمل طور پر خوبصورت اور حسین پھولوں سے
بھر چکا ہوتا ہے- “baby blue-eyes” نامی ان پھولوں کے کھلنے کے اس دلکش
منظر کو دیکھنے کے لیے ہر سال 4.5 ملین سیاح اس مقام کا رخ کرتے ہیں- یہ
پارک جاپان کے علاقے Ibaraki میں واقع ہے-
|
|
Mendenhall Ice Caves
یہ برفانی غار امریکی ریاست الاسکا کے علاقے Juneau میں واقع ہے- یہ غار
Mendenhall گہرائی میں واقع ہے- سیاحوں کی آمد و رفت کی وجہ سے یہ آہستہ
آہستہ پگھلتا بھی رہتا ہے-
|
|
Mount Roraima
یہ عجیب و غریب شکل و صورت کے حامل بلند و بالا پہاڑ تین ممالک میں پھیلے
ہوئے ہیں جن میں برازیل٬ وینزویلا اور Guyana شامل ہیں- یہ دنیا کی قدیم
ترین ارضیاتی فارمیشن میں سے ایک ہے جس کی تاریخ 2 ملین سال سے بھی زائد
پرانی ہے- |
|
Ancient Region of Anatolia
یہ قدیم ترین خطہ اناطولیہ ہے کہ جو ترکی کے علاقے Cappadocia میں واقع ہے-
یہ گرم غباروں میں سفر کے حوالے سے انتہائی پسندیدہ مقام ہے اور سیاحوں کی
ایک بڑی تعداد کے درمیان انتہائی مقبول ہے- |
|
Sea of Stars
یہ حیرت انگیز منظر مالدیپ کے جزیرے Vaadhoo کا ہے- اور یہ جگمگ کرتے ستارے
درحقیت phytoplankton نامی سمندری جرثومے ہیں- سمندری کنارے پر یہ انتہائی
دلکش منظر دیکھ کر انسان کی سانسیں تھم سی جاتی ہیں- |
|
Victoria Falls
وکٹوریہ آبشار گرنے کا یہ منظر افریقی ممالک زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد کا
ہے- اس مقام پر یہ آبشار 354 فٹ کی گہرائی میں جا گرتا ہے جبکہ یہ افریقہ
کا سب سے زیاہ چوڑائی کا حال آبشار ہے- ایڈونچر کے شوقین اکثر سیاح اس
آبشار کے کنارے پر کھڑے ہونے کی کوشش بھی کرتے ہیں- |
|
Trolltunga
ناروے کے سیاحتی علاقے Hordaland میں واقع یہ چٹان 2000 فٹ کی بلندی پر ہے-
hikers کے لیے اس مقام تک رسائی صرف وسط جون سے لے کر وسط ستمبر تک ممکن
ہوتی ہے- |
|
Whitehaven Beach
آسٹریلیا کے Whitsunday نامی جزیرے کے اس ساحل کو سفید ریت اور نیلے سبز
رنگ کے پانی کے حوالے سے جانا جاتا ہے- اس ساحل پر موجود ریت انتہائی ہموار
ہے اور یہ سب کچھ دیکھنے میں کسی جادوئی دنیا کا منظر لگتا ہے- |
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|