انوکھا واقعہ٬ ویڈیو موجود نہیں تو ناٹ آؤٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ایک مقابلے کے ابتدائی لمحات میں ایک دلچسپ واقعے نے شائقین کو حیران٬ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو پریشان اور منتظمین کو پشیمان کردیا- اگر آپ کے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں-

ہوا کچھ یوں کہ مذکورہ میچ کے دوران سری لنکا نے ایک “ ریویو “ لیکن ایکشن ریپلے کی وڈیو دستیاب نہ ہونے کے باعث تھرڈ ایمپائر کی جانب سے نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کو ناٹ آؤٹ قرار دینا پڑا-
 

image


قدرت نیوز کے مطابق ڈنیڈن کے یونیورسٹی اوور میں ہونے والے مقابلے کا آغاز اس طرح ہوا کہ نیوزی لینڈ صفر پر ہی اپنے کپتان برینڈن میک کولم سے محروم ہوگیا اور جب چوتھے اوور میں دھمیکا پرساد نے مارٹن گپٹل کے خلاف ایک زوردار اپیل بلند کی تو صاف محسوس ہوتا تھا کہ میزبان کی دوسری وکٹ بھی گئی۔ دھمیکا کی لینتھ-بال گپٹل کے گھٹنے سے نیچے مڈل اور آف –اسٹمپ کے بالکل سامنے لگی تھی۔ جب سب کی نظریں امپائر ڈیرک واکر کی انگلی اٹھنے کی منتظر تھیں، تو انہوں نے کوئی حرکت نہیں کی۔ حیرانگی کے عالم میں دھمیکا پرساد نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب نگاہیں دوڑائیں لیکن امپائر کے فیصلے کے خلاف 'ریویو' لینے پر انہیں ایک حیران کن اطلاع دی گئی۔ امپائر کا کہنا تھا کہ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ 'ریویو' نہیں لے سکتے۔

دراصل جس اینڈ سے دھمیکا پرساد گیند کررہے تھے، اس اینڈ پر ڈی آر ایس آلات میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی اور جس کی وجہ سے اس گیند کے لیے سری لنکا 'ریویو' لے ہی نہیں سکتا تھا۔

یہ بات سری لنکا کے کھلاڑیوں کو غصہ دلانے والی تو تھی ہی، اور ایسے موقع پر سب سے آگے رہتے ہیں مہیلا جے وردھنے جو ایک بار پھر وہ کچھ کہتے سنائی دیے۔

مارٹن گپٹل کو جس طرح زندگی ملی، اس طرح بہت کم ہی ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
 

image

مزید دلچسپ بات یہ کہ جب 14 ویں اوور میں تھیسارا پیریرا نے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کیا، تب بھی امپائر ڈیرک واکر نے انگلی اٹھانے سے انکار کردیا۔ سری لنکا نے اس بار "ریویو" لیا اور فیصلہ اپنے حق میں کرا لیا۔

59 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ کرنے کے باوجود سری لنکا فائدہ نہ اٹھا سکا اور اگلے ہی اوور میں تلکارتنے دلشان نے اہم بلے باز کین ولیم سن کا آسان کیچ چھوڑ دیا اور یہیں سے مقابلہ سری لنکا کی گرفت سے نکل گیا۔ نیوزی لینڈ نے ولیم سن کے 97، روس ٹیلر کے 96 اور کوری اینڈرسن اور گرانٹ ایلیٹ کی تیز رفتار بیٹنگ کی بدولت 315 رنز کا مجموعہ اکٹھا کر ڈالا اور سری لنکا کو صرف 195 رنز پر آل آؤٹ کردیا اور سیریز چار-ایک سے جیت لی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Decision Review System has failed in the sixth one-day international between New Zealand and Sri Lanka in Dunedin. Martin Guptill was struck on the pads in the fourth over by Dhammika Prasad. He was on six and the score was 10 for one. Prasad gestured for a review but the Sri Lankans were told they couldn't use the technology.