دین ابراہیم - ٣

سورہ آل عمران ----------------------- آیات # ٩٥ - ٩٦ - ٩٧
تم فرماؤ الله سچا ہے تو ابرہیم کے دین پر چلو جو ہر باطل سے جدا تھے اور شرک والوں میں نہ تھے بیشک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہاں راہ نما اسمیں کھلی نشانیاں ہیں ابرہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ اور جو اسمیں آئے امان میں ہو اور الله کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکر ہو تو الله سارے جہاں سے بے پروہ ہے

سورہ ص - ٣٨ -----------------------------------------آیات # ٤٥ - ٤٦ - ٤٧
اور یاد کرو ہمارے بندوں میں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے اور بیشک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں

سورہ النحل - 16 -------------------- آیہ # 123
پھر ہم نے تمہیں وحی بھیجی کہ دین ابراہیم کی پیروی کرو جو ہر باطل سے الگ تھا اور مشرک نہ تھا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124448 views nothing special .. View More