"یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ" ایسے مقام کو کہا جاتا ہے
جسے بین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ پروگرام کی بنائی گئی فہرست میں شامل
کیا گیا ہو- ان مقامات میں عموماً جنگل، پہاڑ، جھیل، صحرا، یادگار، عمارت
یا شہر شامل ہوتے ہیں- مقامات یہ فہرست بین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ
پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی
عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی مرتب کردہ ہوتی ہے- یہ پروگرام ثقافتی یا قدرتی
اہمیت کے حامل مقامات کی فہرست مرتب کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کے لیے
بنایا گیا ہے۔اس فہرست میں دنیا کے کئی ایسے حیرت انگیز مقامات موجود ہیں
جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے-
|
The Rideau Canal
کینڈا میں واقع یہ نہر 124 میل سے زائد طویل ہے اور یہ نہری راستہ کینیڈا
کے دو شہروں اوٹاوہ اور کنگسٹن کو آپس میں منسلک کرتا ہے- اس مقام کی دیکھ
بھال کینیڈا کا سرکاری ادارہ پارکس کینیڈا کرتا ہے- درحقیقت اس نہر کو فوجی
مقاصد کے تحت تعمیر کیا گیا تھا لیکن آج بنیادی طور پر اس راستے کو boating
کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- اس مقام کو 2007 میں عالمی ثقافتی ورثے میں
شامل کیا گیا- |
|
Mosi-oa-Tunya / Victoria Falls
یہ دلکش مقام زیمبیا اور زمبابوے کی سرحدوں کے درمیان واقع ہے- یہ دنیا کے
سب سے خوبصورت آبشاروں میں سے ایک ہے- یہ آبشار Zambezi دریا کا ایک حصہ ہے
اور 354 فٹ کی بلندی سے گرتا ہے-اس آبشار کو 1989 میں عالمی ثقافتی ورثے کا
حصہ بنایا گیا-
|
|
Iguazú National Park
ارجنٹینا کا یہ نیشنل پارک جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور اس کا مرکز Iguazú
نامی آبشار ہے- مقامی زبان میں اس نام کا “ بڑا پانی “ ہے- یہ آبشار
ارجنٹینا اور برازیل کی سرحدوں کے ساتھ دو میل کے فاصلے تک بہتا ہے- اس
مقام کو 1984 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا-
|
|
Los Glaciares National Park
یہ گلیشیرز ارجنٹینا میں واقع ہیں اور یہ نیشنل پارک 2700 میل کے رقبے پر
پھیلا ہوا ہے- یہ نیشنل پارک غیرمعمولی خوبصورتی کا حامل ہے جہاں پہاڑ٬
جھیلیں اور جنگلات موجود ہیں- یہ انٹارنٹیکا اور گرین لینڈ کے بعد تیسرا
بڑا برفانی چوٹیوں سے بھرپور پارک ہے- اس خوبصورت مقام کو 1981 میں عالمی
ثقافتی ورثے کا حصہ بنایا گیا-
|
|
Timbuktu
یہ مقام مالی میں واقع ہے اور 15ویں اور 16ویں صدی کے درمیان افریقہ کے
اسلام کی تبلیغ کے حوالے سے ایک اہم روحانی مرکز کی حیثیت حاصل تھی- یہاں
عالمی سطح پر معروف تین مساجد بھی موجود ہیں جنہیں Sidi Yahia,
Djingareyber اور Sankore کے نام سے جانا جاتا ہے- ٹمبکٹو کو 1988 میں
عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا-
|
|
Historic Sanctuary of Machu Picchu
ماچو پیچو کو 15ویں صدی کے وسط کی انکا دور کی سلطنت کی طاقت اور کامیابیوں
ایک منفرد نشانی کے طور پر جانا جاتا ہے- یہ مقام سطح سمندر سے تقریباً 8
ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے- پیرو میں موجود ان کھنڈرات کو دیکھ کر اندازہ
لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ماضی کا ایک عظیم شہر تھا- ان کھنڈرات کو 1983 میں
عالمی ثقافتی ورثے میں جگہ ملی-
|
|
Galápagos Islands
یہ جزائر ایکواڈور کے مغربی ساحل سے تقریباً 600 میل کے فاصلے پر واقع ہیں-
اور یہاں پودوں کا ایک بہت بڑا منفرد مجموعہ پایا جاتا ہے- یہ مقام 18 بڑے
آتش فشاں جزائر میں سے ایک ہے- اس شاندار مقام کو 1978 میں عالمی ثقافتی
ورثے میں شامل کیا گیا-
|
|
Hampi
یہ جگہ بھارت کے شہر بنگلور سے 217 میں کے فاصلے پر ہے اور وجے نگر کے
کھنڈرات کے درمیان میں واقع ہے- اور اسے وجے نگر سلطنت کے سابقہ دارالحکومت
کے حوالے سے جانا جاتا ہے- وجے نگر میں شہر کے شاہانہ ماضی کی متعدد
یادگاریں موجود ہیں- ان کھنڈرات کو 1986 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل
کیا گیا- |
|
Great Barrier Reef
یہ آسٹریلیا کا مقبول ترین سیاحتی مقام ہے جہاں 400 اقسام کے ساحلی مرجان٬
4 ہزار اقسام کے مولسک اور 1500 اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں- اور یہ
دنیا کا سب سے بڑا سمندری چٹانی نظام بھی ہے- اس مقام کو 1981 میں عالمی
ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا- |
|
Goreme National Park and the Rock Sites
of Cappadocia
یہ ترکی کا ایک قدیم قصبہ ہے جس کی تاریخ 4 عیسوی سے جاملتی ہے- یہاں
چٹانوں کا کاٹ کر گھر تعمیر کیے گئے ہیں جو انتہائی خوبصورت ہیں- یہ مقام
اپنے ابتدائی دور کے عیسائی گرجا گھروں اور بازنطینی آرٹ کے لیے مشہور ہے-
اس جگہ کو 1985 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا- |
|