بدنام برقعہ

جب کوئی عورت برقعہ پہن کر باہر نکلتی ہے تو اپنے لے ایک حفاظت حصار کھینچ لیتی ہے مگر کچھ غلط عورتوں کی وجہ سے برقعہ بدنام ہوگیا ہے پہلے بھی برقعہ کو نشانہ بنا کر کئی فتنے اٹھائے گئے اب یہ نیا فتنہ ہے عزت والیوں کا شیوا برقعہ اس قدر بدنام کیا گیا ہے اب‎ ‎عورتیں لڑکیاں اسے پہننے سے بھی ڈرتی ہے بس اسٹینڈ پر‎ ‎کھڑی اسٹوڈنٹ لڑکیوں میں سب سے زیادہ برقعہ پہننے والی لڑکیوں پر آوارہ لڑکے سیٹی بجاتے فقرے کستے اور طرح طرح سے پریشان کرتے ہیں کیونکہ کچھ غلط عورتوں نے اپنے غلیظ و گھناؤنے کام کے لیے برقعہ کا انتخاب کیا ہے برقعہ عورتوں کی حفاظت کے لیے ہے ایک ایسی دیوار ہے جو ناپاک نگاہ کو شرمندہ غلیظ سوچ کو رسواء اور گندے خیالات کو پاک کر کےعزت بخشتا ہے اسلام میں پردہ کو بہت اہمیت دی گئی ہے یہ وہ‎ ‎چیز ہے جو گناہوں سے بچاتی ہے عورت کی عزت کرنا احترام کرنا سیکھاتی ہے پردہ‎ ‎کرنیوالیوں پر فرشتے مسلط کردیے‎ ‎جاتے ہیں مگر افسوس‎ ‎ان عورتوں کا کیا کہنا جنہوں نے برقعہ کو ہی نہیں بخشا ان عورتوں کی وجہ سے عزت والیوں کی عزت خطرے میں پڑگئی‎ ‎ہے کئی لڑکیاں اور عورتیں اسکی وجہ سے برقعہ نہیں پہنتی اگر برقعہ پہنے کسی خاتون نے غلطی سے بھی‎ ‎کسی کو دیکھ لے تو آوارہ لڑکے تو لڑکے مہذب نظر آنے والے‎ مرد بھی ایسی غلیظ حرکتیں کرتے ہیں کی خدا کی پناہ۔
Sayyeda Aribaa
About the Author: Sayyeda Aribaa Read More Articles by Sayyeda Aribaa: 17 Articles with 24523 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.