سائنسدان کی جانب سے 30 جون 2015 کا دن انٹرنیٹ کے لئے
خطرناک قرار دیا جارہا ہے اور اس دن انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق 30 جون کو انٹرنیٹ صارفین کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے-
|
|
اس تمام صورتحال کی وجہ سائنسدانوں کی جانب کچھ یوں بیان کی گئی ہے کہ زمین
کی گردش کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے رواں سال کے دورانیہ میں ایک سیکنڈ کا
اضافہ کیا جائے گا- اس اضافے کے باعث تیس جون کا دن چھیاسی ہزار چار سو کے
بجائے چھیاسی ہزار چار سو ایک سیکنڈ پر محیط ہوگا۔
سائنسدانوں کے مطابق 30 جون کو دن کے درمیانی وقت میں ایک سیکنڈ کا اضافہ
ہونے سے انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے اس لیے اس روز انٹرنیٹ صارفین
احتیاط سے کام لیں۔
|
|
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمین کی گردش کی رفتار میں 2 ہزار سیکنڈز کی
بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ سال 2012ء میں بھی لیپ کے ایک
سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ |