آپ آج تک “ ایک ٹکٹ میں دو مزے“ والا محاورہ تو عام سنتے
آئے ہیں لیکن پاکستانیوں کے لیے تو اب یہ محاورہ ہی تبدیل ہو کر “ ایک ٹکٹ
میں دو افراد کے مزے “ ہوگیا ہے-
|
|
جی ہاں آپ کو جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ اردن کی ایک فضائی کمپنی نے پاکستان
سے سفر کرنے والے مسافروں کو ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک ٹکٹ فری دینے کی پیشکش کی
ہے-
یہ انوکھی پیشکش اردن کی فضائی کمپنی ’ عمان ایئر‘ کی جانب سے کی گئی ہے جس
میں کہا گیا ہے کہ ایک بزنس کلاس کا ٹکٹ خریدیں اور دوسرا مفت حاصل کریں-
تاہم یہ ٹکٹ ہیتھرو ایئرپورٹ لندن کے استعمال نہیں کیا جاسکتا، اس کے علاوہ
اس فضائی کمپنی کی دنیا بھر میں کسی بھی فلائٹ پر استعمال ہوسکے گا۔
|
|
پاکستان میں موجود عمان ایئر کے کنٹری منیجر کین مارشل کے مطابق یہ پیشکش
صرف اُن ٹکٹس کے لیے ہے جو جو 28 فروری 2015 سے پہلے خریدے جائیں گے اور ان
ٹکٹس پر سفر 15 جون 2015 سے پہلے تک کیا جاسکے گا- |