دو جسم علیحدہ تو ہوئے٬ لیکن کیسے؟

Knatalye Hope اور Adeline Faith Mata گزشتہ سال اپریل میں ٹیکساس میں پیدا ہوئیں اور یہ دونوں بچیاں صرف پیدائشی طور پر ہی جڑواں نہیں تھیں بلکہ جسمانی طور پر بھی سینے اور پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں- اور آج تک سینے اور پیٹ سے جڑے بچوں کو علیحدہ کرنے کی جتنی سرجریاں بھی کی گئیں وہ تمام ناکام ہوئی تھیں-

لیکن ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طب کی یہ تاریخ بدل ڈالی اور ان دونوں بچیوں کی سرجری کامیاب رہی اور یوں یہ Conjoined بچوں کی دنیا کی پہلی کامیاب ترین سرجری بن گئی-
 

image


ان بچیوں کے والدین Elysse اور جون John Eric کا تعلق Lubbock سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ جڑواں بچیاں جب پیدا ہوئیں تو جسمانی طور پر بھی جڑی ہوئی تھیں- ان کا پیٹ٬ سینہ٬ پھیپھڑے٬ دل کی شریانیں٬ جگر٬ آنتیں اور چند دیگر اعضاﺀ آپس ملے ہوئے تھے-

رواں ماہ کے آغاز میں 10 مہینے کی ان بچیوں کا ٹیکساس کے چلڈرن ہاسپٹل میں 26 رکنی ٹیم نے ایک کامیاب آپریشن کیا- یہ ٹیم 12 سرجن٬ 6 anesthesiologists اور 8 سرجیکل نرسیں شامل تھیں- سرجری کے وقت ان بچیوں کی عمر 10 ماہ ہوچکی تھی-

یہ آپریشن 26 گھنٹے تک جاری رہا اور یہ پہلا ایسا آپریشن تھا جس میں کامیابی سے سینے اور پیٹ سے جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کیا گیا-
 

image

ان بچوں کی ماں Elysse کا کہنا ہے کہ “ وہ ڈاکٹروں کی اس ٹیم کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے میری بچیوں کو علیحدہ علیحدہ زندگی گزارنے کا موقع دیا“-

“ ڈاکٹروں کی اس ٹیم نے ہمارے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے- اور ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جنہوں نے گزشتہ 10 ماہ میں ہمارے لیے دعائیں کی اور ہماری فیملی کو مدد بھی فراہم کی“-

سرجری سے قبل دسمبر میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے کچھ خود ساختہ ٹشو تیار کیے جو کہ سرجری کے دوران سینے اور پیٹ پر استعمال کیے جانے تھے- ان ٹشو کی تیاری میں ڈاکٹروں کو 5 گھنٹے کا وقت لگا-

یہ ٹشو دونوں بچوں کی جلد میں اضافے کے لیے مدد فراہم کریں گے-
 

image

سرجری سے قبل ان بچوں کے جڑواں اعضا کے تھری ڈی ماڈل تیار کیے گئے جن پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے پریکٹس کی-

آپریشن کے دوران ایک بچی Knatalye پر 23 گھنٹے لگے جبکہ دوسری بچی Adeline Faith Mata پر 26 گھنٹے لگے اور انہیں علیحدہ کرنے میں 18 گھنٹے کا وقت لگا-

ڈاکٹر سرجن Darrell Cass کا کہنا ہے کہ “ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا کامیاب ترین آپریشن ہے جس میں سینے اور پیٹ سے جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کیا گیا ہے“-
 

image

“ یہ آپریشن کسی چیلنج سے کم نہیں تھا جس میں دونوں بچوں کے متعدد اعضا آپس میں ملے ہوئے تھے- ہماری ٹیم اس آپریشن کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے تیاری کر رہی تھی“-

اس وقت یہ دونوں بچیاں آئی سی یو میں رکھی گئی ہیں تاہم انہیں مکمل صحتیاب ہونے کے لیے چند ماہ لگ سکتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Conjoined twins who were connected at the chest and abdomen have been separated after an operation that has never before been successfully attempted. Knatalye Hope and Adeline Faith Mata were born in Texas last April and were welcomed by parents Elysse and John Eric.