پسنی

پسنی ساحل مکران کی اہم ترین بندرگاہ ہے۔ جہاں کے 90 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش ماہی گیری ہے۔ پسنی قدیم زمانے سے آبا د ماہی گیروں کی ایک اہم بستی ہے۔تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے ساحل مکران کے اَس شہر کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے ۔اس بستی کو تاریخ میں دو دفعہ تباہی کاسامنا کرنا پڑا۔

 پہلی مرتبہ جب پرتگیزیوں نے اس بستی کو 1851 میں جلادیا تھا دوسری مرتبہ ١٩٤٥کو زلزلے کی تباہ کاریوں نے اس بستی کوصفحہ ہستی سے مٹادیا۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس بستی کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ مچھیروں کی اس بستی کو تاریخ کے ہر ادوار میں اہمیت حاصل تھی۔ مچھیروں کی قسمت اس وقت جاگ اٹھی جب پسنی میں اک بندرگاہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پسنی فش ہاربر ١٩٨٩ کو پایا تکمیل تک پہنچایا گیا۔ جس کا افتتاح اس وقت کی وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے چار اپریل ١٩٨٩ کو کیا تھا۔یہ ساحلی بستی اس وقت اہمیت اختیار کر گئی ،11 ستمبر کے بعد امریکہ نے افغانستان پہ بمباری کے لئے پسنی کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور سمندری حدود کو استعمال کیا۔
Zareef
About the Author: Zareef Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.