سام سنگ نے اپنے دو ںئے اہم فون موبائل ورلڈ کانفرنس پیش
کردیے ہیں اور سام سنگ کی جانب سے موبائل فون کے یہ دونوں ورژن اب فروخت کے
لیے بازار میں لائیں جائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں موبائل فون میں
سے ایک کی سکرین دونوں کناروں سے خم دار ہے۔
سام سنگ کے گیلیکسی ایس 6 ایج میں منتخب نمبروں سے فوری رابطہ کرنے اور فون
رکھنے والے کو اہم اطلاعات مہیا کرنے کے حوالے سے چند نئے فیچر شامل کیے
گئے ہیں۔
|
|
اور اس موبائل کی قیمت سام سنگ کے سینڈرڈ ایس 6 سے زیادہ ہوگی جبکہ اس میں
بھی اسی طرح کے کچھ فیچرز ہیں۔
سام سنگ اپنے یہ نئے فون 10 اپریل سے 20 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کرے گا-
نئے فون میں لائی جانے والی تبدیلیوں میں شامل ٹچ وز یوزر انٹرفیس کے
استعمال کو آسان بنانا اور دھات کے فریم اور فون کے پچھلے حصے کو پلاسٹک کی
جگہ شیشے کا بنانا ہے۔
ان فون کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے اس میں چند سہولیات کی کمی بھی آئی ہے
مثلاً یہ فون واٹر پروف نہیں ہے، اس میں اضافی سٹوریج کے لیے مائیکرو ایس
ڈی کارڈ کی جگہ نہیں اور نہ ہی بیٹری تبدیل کرنے کے لیے اس کا پچھلا حصہ
علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔
ایس 6 فون کے سامنے والے کیمرے کو پانچ میگا پکسلز تک اپ گریڈ کیا گیا ہے
جبکہ پچھلا کیمرہ 16 میگا پکسلز ہی رکھا گیا ہے۔
|
|
دونوں میں بڑا اپرچر لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے کم روشنی والے حالات میں
بھی تصویریں اور ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔ اس بار سام سنگ نے فون کو تیزی
سے استعمال کرنے کے لیے بھی چند اقدامات اٹھائے ہیں جس کے بعد اب تصویر
لینے کے لیے دو سیکنڈ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔
انہی اقدامات کی بدولت اس میں بیٹری بھی جلدی سے چارج ہو سکتی ہے۔
سام سنگ کے ترجمان کے مطابق ان کا نیا فون ایپل کے آئی فون 6 کے مقابلے میں
چارج ہونے میں آدھا وقت لیتا ہے۔ |