شمسی توانائی سے چلنے والے ایک نئے ہوائی جہاز نے تجرباتی
طور پر دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن کا آغاز کردیا ہے- ’سولر امپلس 2 ‘
نامی یہ شمسی جہاز ابوظہبی سے روانہ ہوا اور پہلے مرحلے میں عمان سے ہوتا
ہوا بھارت پہنچے گا۔
|
|
شمسی توانائی سے چلنے والا یہ جہاز پانچ ماہ کے دوران دنیا کے گرد اپنا چکر
پورا کرے گا۔ اور اپنے سفر کے دوران یہ جہاز مختلف شہروں میں روکا بھی جائے
گا جہاں مختلف پرزوں کی مرمت کی جائے گی-
ایک نشست والے اس جہاز کو سوئٹززلینڈ کے دو پائلٹ آندرے بوریش برگ اور
برتروں پیکارڈ وقفے وقفے سے اڑائیں گے ۔
سولر امپلس کے سی ای او کے مطابق شمسی جہاز بڑے سمندروں کے اوپر سے گزرے گا۔
اس نئے شمسی جہاز کے پروں کی لمبائی 72 میٹر ہے جبکہ ان کا وزن 2.3 ٹن ہے-
|
|
جہاز کے پروں پر شمسی توانائی کے حصول کے لیے 17 ہزار سولر سیلز نصب ہیں
اور اس توانائی کو ذخیرہ کرنے کے لیے لیتھیئم بیٹریاں بھی نصب ہوں گی جس کی
مدد سے جہاز رات کو بھی پرواز کر سکے گا۔
بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کے لیے رات کی پرواز انتہائی اہم
ہو گی کیونکہ اس کی اوسط رفتار 72 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ |