سعودی نوجوان قبر کھود کر لیٹ گیا اور موت---

یہ حقیقت ہے کہ کبھی کبھی انسان کے ساتھ اچانک ایسے حالات پیش آجاتے ہیں کہ اسے ان حالات سے نجات کا واحد حل اپنی موت میں ہی نظر آتا ہے لیکن اس نوجوان کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو اپنی قبر خود کھود کر لیٹ گیا اور موت کا انتظار کرنے لگا-
 

image


درحقیقت یہ سعودی نوجوان اپنے خاندان کے ہمراہ صحرا میں پکنک منانے گیا تھا لیکن بدقسمتی سے بچھڑ گیا جبکہ اس کا سیل فون بھی اس کے خاندان کے پاس تھا- اور ساتھ ہی یہ نوجوان صحرا میں راستہ بھی بھٹک گیا جس کے بعد اسے اپنی موت یقینی لگنے لگی-

سعودی اخبار کے مطابق احمد صالح الغامدی نامی نوجوان سعودی عرب کے العقیق کا رہائشی ہے اور یہ اپنی فیملی کے ساتھ صحرا میں پکنک منانے گیا تھا- لیکن بدقسمتی سے گاڑی خراب ہونے کے باعث یہ نوجوان اپنے گھر والوں سے بچھڑ گیا۔

اس سعودی نوجوان نے پیدل چلنا شروع کردیا لیکن غلط سمت میں جانے کی وجہ سے راستہ بھٹک گیا اور تین روز صحرا میں راستہ تلاش کرتا رہا جبکہ اس دوران یہ بھوکا پیاسا رہا کیونکہ اس کے پاس کھانے پینے کا کوئی سامان موجود نہ تھا-

جب یہ راستہ تلاش کرنے میں ناکام رہا تو مایوس ہوکر اس وہی ایک گڑھا کھودا اور اس میں لیٹ گیا-

احمد صالح الغامدی کا کہنا ہے کہ “ میں نے یہ سوچ کر گڑھا کھودا تھا کہ میں اس میں لیٹ کر خود کو ٹھنڈ اور جنگلی جانوروں سے محفوظ رکھ سکوں گا اور اگر اسی حالت میں میری موت واقع ہوگی تو یہی گڑھا میری قبر بھی بن جائے گا“-
 

image

لیکن تیسرے روز جب یہ نوجوان گڑھے میں لیٹا اپنی موت کا انتطار کر رہا تھا اور انتہائی کمزور ہوچکا تھا تو اس دوران اس مقام سے اتفاقیہ طور پر گزرنے والے چند راہگیروں کی نظر اس پر پڑ گئی-

ان راہگیروں نے سعودی نوجوان کو فوراً اسپتال پہنچایا اور یوں یہ ایک مرتبہ زندگی کی جانب لوٹ آیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A Saudi youth lost his way in the desert and spent three nights in freezing cold before he was rescued, the Saudi newspaper ‘Al Madina’ has reported. Ahmed Saleh Al Ghamidi was on a picnic with his family in a valley when he got lost.