تصور کریں کہ آپ اپنی گاڑی میں اکیلے کہیں جارہے ہیں اور
آپ کا سفر سینکڑوں میل طویل سڑک پر جاری ہے تو آپ یقیناً بور ہوجائیں گے
لیکن اگر یہ راستہ یا سڑک عام سڑکوں سے مخلتف ہو تو ضرور آپ کا یہ سفر
دلچسپ ثابت ہوگا- دنیا میں متعدد ایسی سڑکیں موجود ہیں جو سفر کرنے والوں
کو بوریت کا شکار ہرگز نہیں ہونے دیتیں- ان سڑکوں سے گزرتے ہوئے یا تو
انسان کو متعدد خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں یا پھر بعض کا خطرناک
ہونا کسی اور جانب ذہن کو بھٹکنے ہی نہیں دیتا ہے- چند ایسی ہی خوبصورت اور
خطرناک سڑکوں کا ذکر آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں آپ کو پڑھنے کا موقع ملے گا-
|
U.S. Route 163 Scenic
Byway
یہ سڑک ایریزونا کی سرحد سے لے کر یوٹاہ کی مونومنٹ وادی تک پھیلی ہوئی ہے-
یہ صحرائی راستہ اپنے لال رنگ کی چٹانوں کے حیرت انگیز نظاروں کی وجہ سے
دنیا بھر میں مشہور ہے- |
|
White Rim Road
یہ سڑک یوٹاہ کینن لینڈ نیشنل پارک میں واقع ہے- 100 میل طویل اس سڑک پر
سفر کے دوران چٹانوں کے ایسے عجیب و غریب نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں کہ
انسانی خیالات کسی اور جانب بھٹک ہی نہیں سکتے-
|
|
The Overseas Highway
فلوریڈا کے سمندر Florida Keys پر بنایا جانے والا یہ ہائی وے 113 میل سے
زائد رقبے پر پھیلا ہوا اور 42 پُلوں پر مشتمل ہے- یہ ہائی وے اس حد تک تنگ
ہے کہ جب آپ اس پر سے گزرتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے سمندر پر
ڈرائیونگ کی جارہی ہو-
|
|
Icefields Parkway
کینیڈا کے علاقے البرٹا میں واقع اس سڑک سے گزرتے ہوئے آپ کو حیرت انگیز
پہاڑی جھیلوں٬ دلکش وادیوں اور خوبصورت گلیشیر کا نظارہ کرنے کا موقع ملے
گا- یہ ایک انتہائی خوبصورت سڑک ہے جسے کینیڈا کے قومی خزانے کے طور پر
جانا جاتا ہے-
|
|
Atlantic Road
ناروے میں واقع یہ سڑک اٹلانٹک سمندر کے اوپر سے گزرتی ہے اور اس پر سفر کے
دوران اردگرد کے شاندار نظارے کیے جاسکتے ہیں جس میں قابلِ ذکر سیل اور
ویلز کا نظارہ ہے جو سڑک کے اردگرد اچھلتی کودتی دکھائی دیتی ہیں-
|
|
Chapman’s Peak Drive
جنوبی افریقہ کے سمندر پر واقع اس سڑک سے گزرتے ہوئے آپ کو 114 موڑ کا
سامنا کرنا ہوگا- تاہم اس سڑک سے گزرتے ہوئے آپ کو دلکش نظارے بھی دیکھنے
کو ملیں گے لیکن موڑ کی وجہ سے یہ بھی ضروری ہے کہ ان خوبصورت مناظر کے
ساتھ ساتھ ڈرائیونگ پر نظر رکھی جائے -
|
|
North Yungas Road
بولیویا میں واقع اس سڑک کو دنیا کی خطرناک ترین سڑک قرار دیا جاتا ہے- یہ
سنگل لین اور متعد دہرے موڑ کی حامل سڑک ہے- اس کے علاوہ اس راستے پر کئی
مقامات ایسے بھی آتے ہیں کہ سڑک یکدم نیچے کی جانب چلی جاتی ہے-
|
|
Trollstigen Road
ناروے میں واقع اس سڑک کے نام کے معنی “ گھومی ہوئی سیڑھیاں “ ہیں اور یہ
نام اس سڑک پر موجود متعدد ٹرن کی وجہ سے اسے دیا گیا ہے- جب آپ اس سڑک پر
سب سے بلند مقام پر ہوتے ہیں تو آپ Stigfossen نامی آبشار کا خوبصورت نظارہ
کرسکتے ہیں- یہ آبشار تقریباً ایک ہزار فٹ لمبا ہوتا ہے- |
|
Road of a Thousand Kasbahs
اژدھے کی مانند دکھائی دینے والی یہ سڑک مراکش کے علاقے Dadès Gorges میں
واقع ہے- یہ ناقابلِ یقین سڑک Dades نامی وادی سے گزرتی ہے اور اسے اٹلس
اور غیر اٹلس پہاڑوں کو کاٹ کر تعمیر کیا گیا ہے- |
|
Valley Of Fire
نویڈا میں واقع اس سڑک سے اگر کسی ایسے روز گزرا جائے جب سورج اپنی پوری آب
و تاب سے چمک رہا ہو تو ایک عجیب وغریب نظارہ دیکھنا کو ملتا ہے- ہوتا کچھ
یوں ہے ان لال رنگ کی چٹانوں پر جب سورج کی روشنی پڑتی ہے تو ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ جیسے آگ لگی ہوئی ہے- |
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|