مختلف کمپنیاں گاہکوں کو اپنی مصنوعات کی جانب متوجہ کرنے
کے لیے اکثر پرکشش اور منفرد قسم کی آفر تو کرتی ہی رہتی ہیں لیکن
انڈونیشیا میں ایک گھر خریدنے پر بیوی مفت حاصل کرنے کی آفر نے تو سوشل
میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے-
اس دلچسپ اشتہار میں اپنا گھر فروخت کرنے والی خاتون کی جانب سے گھر خریدنے
والے کو شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔
|
|
اشتہار کا بیشتر حصہ کسی عام اشتہار کی مانند ہی ہے جس میں گھر کی خوبیاں
یا اسٹرکچر کے بارے میں بتایا گیا ہے لیکن گھر کی موجودہ مالکن کے ساتھ
شادی کی اس انوکھی آفر نے پورے اشتہار کو ہی دلچسپ بنا دیا ہے-
یہ ایک منزلہ مکان 40 سالہ وینا لینا کی ملکیت ہے اور یہ ایک بیوہ خاتون
ہیں جو کہ ایک بیوٹی سیلون کی بھی مالک ہیں-
اس مکان میں دو کمرے، دو باتھ روم اور ایک مچھلیوں کا تالاب ہے۔
وینا کی جانب سے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ گھر خریدنے والا اگر چاہے تو
وینا سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کرسکتا ہے- اس کے علاوہ یہ اشتہار میں
اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ گھر کا سودا شرائط و ضوابط کے مطابق سودا
ہوگا جبکہ یہ آفر صرف سنجیدہ خریداروں کے لئے ہے-
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر واقع اس مکان کی مارکیٹ ویلیو 999 ملین
انڈونیشن روپیہ (75ہزار امریکی ڈالر) ہے۔
|
|
یہ اشتہار سوشل میڈیا پر بہت تیزی کے ساتھ پھیل گیا ہے اور اب تک متعدد
خریدار اس گھر میں اپنی دلچسپ ظاہر کر چکے ہیں-
وینا کا کہنا ہے کہ “ اس اشتہار کا ردعمل چونکا دینے والا ہے اور اب تک کئی
اخباری رپورٹر میرے انٹرویو کے لیے آچکے ہیں جبکہ پولیس نے بھی تفتیش کی ہے-
اس اشتہار کا خیال میرے ایک دوست کا تھا جو کہ ایک پراپرٹی ایجنٹ بھی ہے“- |